یہ اجلاس مدرسہ جامعہ حسینیہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کشن گنج کے مسلمانوں کے مسائل اور اس کے سد باب کے لیے باہمی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جمعیۃ علما ہند کے ضلعی صدر مفتی جاوید نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں جمعیۃ کا اہم کردار رہا ہے، آزادی ہند میں اس نے بے شمار آزادی کے متوالے پیدا کئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان آج بھی تعلیم میں پسماندہ ہیں، انہیں زیادہ سے زیادہ تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہئے۔
دینی تعلیم کے ساتھ اپنی نسلوں کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کریں ۔
اس اجلاس سے مفتی محمد جاوید اقبال کے علاوہ مفتی محمد خالد انور نے بھی خطاب کیا۔