ETV Bharat / state

مولانا اسجد ناظری نظر جمعیت علماء بھاگلپور کے جنرل سکریٹری منتخب

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 12:11 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں جمعیت علماء ہند بھاگلپور کی آج ایک اہم میٹنگ ناتھ نگر میں واقع مدرسہ احیاء العلوم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے کی۔ اس اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر جمعیت علماء کے ذمہ داران کا انتخاب کرنا تھا۔ ذمہ داروں کے انتخاب سے قبل مولانا عطاء الرحمان مفتاحی سمیت دیگر علماء کرام نے ملی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جمعیت علماء سے جڑے لوگوں سے دینی و ملی مسائل کے حل کے لئے کام کرنے پر زور دیا۔

jamiat ulama bhagalpur held a meeting in madrasa ahya ul uloom
مولانا اسجد ناظری نظر جمعیت علماء بھاگلپور کے جنرل سکریٹری منتخب

اس موقع پر جمعیت علماء بھاگلپور کے جنرل سکریٹری مولانا اسجد ناظری نظر نے جمعیت علماء ہند بھاگلپور کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ اس انتخابی اجلاس میں مشاہد کی حیثیت سے ریاستی جمعیت علماء ہند بہار کے جنرل سکریٹری مولانا ناظم قاسمی شریک ہو ئے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے جمعیت علماء ہند کے منشور کو عوام اور علماء کو یاد دلاتے ہو ئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک و ملت کی خدمات اپنی اپنی حیثیت کے مطابق انجام دیں۔ انہوں نے معاشرے میں موجود جہیز کی لعنت پر لوگوں کو بیدار کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مساجد کو اسلامک مرکز کے طور پر استعمال کرنے کی صلاح دی ساتھ ہی مساجد میں مکاتب کھولنے پر زور دیا۔

اس موقع پر مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے کہا کہ ہر برائی کو حکم سے ختم نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ عوا م کو سمجھا کر اس کے نقصانات بتا کر برائی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر مولانا عین الحق مظاہری، قاری سر فراز، ڈاکٹر حبیب مر شدخان،مولانا راغب، جمن انصاری وغیرہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

ترکمان گیٹ کی تاریخ اور مزار

جمعیت علماء ہند بھاگلپور کا میں مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جس میں مولانا عطاء الرحمن مفتاحی مہتمم الجامعۃ الحبیبیہ پورینی صدر، مولانا آصف ندوی کو روڈیہہ نائب صدر، مولانا عباد الرحمن بائسی جہانگیر پور نائب صدر، مولانا اسجدناظری نظر جنرل سکریٹری، مولانا احسان الحق قاسمی کھریک نائب سکریٹری، مولانا عین الحق مظاہری دریا پور نائب سکریٹری، مولانا اعزاز الحسن کوروڈیہہ نائب سکریٹری مولانا ارشد ناظری ندوی خازن بنائے گئے ہیں۔ جب کہ اراکین مجلس عاملہ میں مولانا عطاء الرحمن مفتاحی، مولانا اسجد ناظری نظر، مولانا عین الحق مظاہری، مولانا احسان الحق، مولانا تاج الدین رنگرا، مولانا تبریز رحمانی، مولانا آصف ندوی، مولانا عباد الرحمن، مفتی الیاس قاسمی، الحاج محمد امتیاز مجاہد پور، مفتی واصف مظاہری سلطان گنج، حافظ راغب جہانگیر پور بائسی، حافظ حیدر سلیم پور، مولانا اعزاز الحسن کوروڈیہہ، حاجی محمد اقبال منگا چک سنہولہ وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.