ETV Bharat / state

Ruju Ila Al Quran Campaign پٹنہ میں جماعت اسلامی کی دس روزہ 'رجوع الی القرآن' مہم کا آغاز

اس موقع پر خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے قرآن کے موضوعاتی مجموعوں کو تیار کرنا چاہیے۔ قرآن فہمی کے لیے اگر آپ مولانا مودودی، مولانا اشرف علی تھانوی کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں تو مولانا احمد رضا خان کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کی تلقین کی جانی چاہیے۔

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 8:27 AM IST

Ruju Ila Al Quran Campaign
Ruju Ila Al Quran Campaign

پٹنہ: بہار کی نامور دینی و ملی تنظیموں نے قرآن سے امت کا عملی اور مضبوط رشتہ قائم کرنے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی پر زور دیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند بہار کی پیش قدمی پر ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک غیر معمولی نشست میں شرکت کرتے ہوئے دینی وملی قائدین نے کہا کہ کتاب اللہ سے عوام کو جوڑنے کے لیے معاشرے کے ہر ایک فرد، طبقہ اور تنظیم کو بلا تفریق مسلک اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ نشست میں قائدین نے جماعت اسلامی ہند کی اختتام پذیر دس روزہ رجوع الی القرآن مہم کے تحت بہار میں چلائی گئی سرگرمیوں کی ستائش اور مبارکباد پیش کی۔

نشست کے آغاز میں جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ریاستی دفتر میں دینی ملی قائدین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں رجوع الی القرآن مہم کے آگے کی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے نشست میں شریک دینی ملی تنظیموں کے ذمہ داروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سمت میں وہ اپنے قیمتی مشوروں اور تجاویز سے نوازے تاکہ عوام و خواص، مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں کو عملاً قرآن سے کیسے جوڑا جائے۔ امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کہا کہ قرآنی عربی سے نابلد ہونے کی وجہ سے لوگ صحت کے ساتھ قرآن پڑھ اور سمجھ نہیں پاتے۔ اس لئے 8 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو قرآنی عربی سکھانے کا نظم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کو بھی عربی سیکھانا چاہیے۔ اس سے قرآن کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور سمجھ کر قرآن پڑھنے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔

مزید پڑھیں:

Two Days Islamic Workshop in Bidar بیدر میں دو روزہ ’رجوع الی القرآن‘ ورکشاپ منعقد

Alam Maktab ٖProviding Eduction to Poors الف لام میم مکتب غریب بچوں کوتعلیم سے آراستہ کرانے کا اہم ذریعہ

خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے قرآن کے موضوعاتی مجموعوں کو تیار کرنا چاہیے۔ قرآن فہمی کے لیے اگر آپ مولانا مودودی، مولانا اشرف علی تھانوی کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں تو مولانا احمد رضا خان کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کی تلقین کی جانی چاہیے۔ جمعیۃ علماء ہند بہار کے نائب صدر مولانا مشہود قادری ندوی نے کہا کہ گھروں میں تلاوت قرآن کا اہتمام ہونا چاہیے اس کے ساتھ ہی لوگوں کو قرآن کا عام فہم ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کی تلقین کی جانی چاہیے۔ جمعیۃ اہل حدیث بہار کے صوبائی نائب امیر مولانا خورشید مدنی جے کہا کہ قرآن سے عام لوگوں کا رشتہ جوڑنا علماء اور تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے ہدایت ملتی ہے، بچوں میں قرآن کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مسابقہ قرآن کا اہتمام ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.