بہار کے بھاگلپور میں جماعت اسلامی کی طرف سے ایک نجی اسکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 'مضبوط خاندان، مضبوط سماج' مہم کے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔
جماعت اسلامی ہند کے مقامی ذمہ دار مولانا فاروق ندوی نے کہا کہ اگر ہم اپنا خاندانی نظام مستحکم کر لیں تو اس سے معاشرے میں انقلاب آئے گا اور ملک و امن و امان کی فضا ہموار ہوگی۔
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں موجود تھیں۔ شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے معاشرے میں بہتر پیغام جاتا ہے اور یہ سبھی کے لئے انتہائی مفید ہے۔
مزید پڑھیں:
آتشزدگی میں ایک درجن مکانات خاکستر
خاندان کے لوگوں میں آپسی رسہ کشا، لڑائی جھگڑا، بدسلوکی، زیادتی اور میاں بیوی میں علیٰحدگی خاندان کے کمزور ہوتی کڑیوں کی ایک نشانی ہے، جس پر اسی وقت قابو پایا جاسکتا ہے جب خاندان کو مضبوط کرنے کی ایماندار کوشش کی جائے۔ ایسے میں جماعت اسلامی ہند کی اس کاوش کی ستائش کی جانی چاہئے۔