ETV Bharat / state

Islamic Quiz Competition in Gaya: مدرسۃ الہدی میں اسلامی کوئز مقابلہ - اسلامی کوئز وقرات آذان کا مقابلہ

گیا میں واقع مدرسۃ الہدی میں سال نو کے موقع پر اسلامی کوئز، قرات اور آذان کا مقابلہ Islamic Quiz Competition In Gaya ہوا۔ اس انعامی مقابلے میں ضلع گیا کے علاوہ اورنگ آباد کے طلبا و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔

مدرسۃ الہدی میں اسلامی کوئز مقابلہ
مدرسۃ الہدی میں اسلامی کوئز مقابلہ
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 1:15 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی 2022 کی آمد کا جشن منایا جارہا ہے۔ سال نو کے موقع پر لوگ اپنے انداز میں اس کا جشن منارہے ہیں حالانکہ گیا میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پکنک پارک اور دوسرے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں کو بند رکھا گیا ہے۔

مدرسۃ الہدی میں اسلامی کوئز مقابلہ

ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب پچاس ساٹھ کلومیٹر دور واقع شیرگھاٹی کے آمس بلاک میں مدرسۃ الہدی میں 'اسلامی کوئز' کا مقابلہ Islamic Quiz Competition of In Madarasa Al-Huda رکھا گیا۔

اس میں دو سو سے زیادہ طلبا و طالبات نے حصہ لیا اس پروگرام میں بڑی تعداد میں قرب وجوار کے لوگوں کی حاضری ہوئی بچوں کے درمیان اسلامی تعلیمات اور معلومات دیکھ کر موجود حاضرین نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کے درمیان دینیات پڑھنے کا شوق خوب پیدا ہوگا عصری تعلیم کے بغیر آج کے زمانے میں کوئی کام نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دینی تعلیمات بھی بے حد ضروری ہے اگر ہم اپنی تعلیم سے دور ہوں گے تو ہم اپنی تہذیب اور شریعت کو سمجھنے سے دور ہوجائیں گے۔

کوئز مقابلہ کے انعقاد میں اہم ذمہ داری انجام دینے والے مولانا مظاہرالحق، قاری تنویر قاری اسامہ نے بتایا کہ اس اسلامی کوئز مقابلے میں کورمتھو گاؤں کی ندا پروین نے اول، بیدا گاؤں کے ابو طلحہ نے دوم اور شیام نگر نیما گاؤں کی صدف شیخائی نے سوئم مقام حاصل کیا ہے، جنہیں نقد رقم کے علاوہ ٹرافی دیکر انعام و اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ٹاپ ٹین میں مقام بنانے والوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور میں اسلامی کوئز مقابلہ

اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر بدیع الزماں نے تعلیم نسواں کے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بیٹے کے ساتھ بیٹیوں کو بھی خوب پڑھائیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنی تعلیم سے دور نہیں ہوں اردو پڑھیں گے تبھی اپنی مادری زبان کا فروغ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.