ETV Bharat / state

Muslim Man Donated Rs 2.5 Crore Land for Temple: اشتیاق خان نے مندر کو ڈھائی کروڑ کی زمین عطیہ میں دی

آچاریہ کشور کنال نے کہا کہ اشتیاق خان اور ان کے اہل خانہ اس سے قبل بھی رامائن مندر بننے میں معاونت کی ہے، اس مہاویر مندر بننے میں بھی انہوں نے تعاون کیا تھا، سب سے پہلے انہوں نے مہاویر مندر کے لئے اپنے گاؤں میں سڑک کے کنارے بیش قیمت زمین مندر کی تعمیر کے لیے دی تھی، جس سے تحریک پاکر ہندو بھائیوں نے بھی اپنی زمین پیش کی. رامائن مندر کے لیے اب تک ایک سو ایکڑ زمین کی فراہمی ہو چکی ہے Muslim Family Donates Land Worth Rs 2.5 Crore to Build World's Largest Hindu Temple in Bihar

رامائن مندر
رامائن مندر
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 9:58 AM IST

Updated : Mar 22, 2022, 10:08 AM IST

بہار کے مغربی چمپارن واقع کیتھولیہ میں دنیا کی سب سے بڑی مندر رامائن مندر کے لیے ایک مسلم خاندان نے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم کی زمین وقف کر دی، گوہاٹی میں تجارت کر نے والے اشتیاق خان گزشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مغربی چمپارن کے کیسریا واقع رجسٹری آفس پہنچ کر 23 کٹھہ (71 ڈسمل) زمین رامائن مندر کے نام رجسٹری کر دیا، سرکاری معاوضہ کے حساب سے اس زمین کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ کا بتایا گیا ہے. اشتیاق احمد خان آج پٹنہ کے مہاویر مندر پہنچ کر مندر کے بانی و سکریٹری آچاریہ کشور کنال سے ملاقات کی اور خود اس کی اطلاع میڈیا کو دی.

رامائن مندر

اس موقع پر آچاریہ کشور کنال نے کہا کہ اشتیاق خان اور ان کے اہل خانہ اس سے قبل بھی رامائن مندر بننے میں معاونت کی ہے، اس مہاویر مندر بننے میں بھی انہوں نے تعاون کیا تھا، سب سے پہلے انہوں نے مہاویر مندر کے لئے اپنے گاؤں میں سڑک کے کنارے بیش قیمت زمین مندر کی تعمیر کے لیے دی تھی، جس سے تحریک پاکر ہندو بھائیوں نے بھی اپنی زمین پیش کی. رامائن مندر کے لیے اب تک ایک سو ایکڑ زمین کی فراہمی ہو چکی ہے، جبکہ پچیس ایکڑ زمین کی اور ضرورت ہے. اس طرح سے کل 125 ایکڑ وسیع زمین پر 270 فٹ لمبے مندر کی تعمیر ہوگی. جو عالمی سطح پر سب سے اونچی عمارت کی مندر ہوگی۔

مزید پڑھیں:مسلمانوں نے مندر کی تعمیر کے لئے زمین عطیہ کی

اس موقع پر اشتیاق احمد خان کہا کہ ان کا خاندان تمام مذاہب میں عقیدت رکھتا ہے، اس سے قبل بھی ہم لوگوں نے مندر کے لئے زمین فراہم کی ہے، ضرورت ہوئی تو آگے اور بھی دیں گے، اس سے ملک اور سماج میں آپسی بھائی چارہ کا ماحول قائم ہوگا.

Last Updated : Mar 22, 2022, 10:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.