ETV Bharat / state

مولانا ابوالمحاسن محمد سجادؒ کی خدمات پرانگریزی کتاب متعارف - بہار کی خبریں

کتاب کے مولف ڈاکٹر آفتاب عالم اطہر نے کہا کہ اس کتاب میں مولانا سجادؒ کے تمام گوشوں کو شامل کیا گیا ہے۔ امیر شریعت سابع حضرت مولانا سید ولی رحمانی رحمہ اللہ کی ایماء پر 'میں نے اس کام کا آغاز کیا تھا۔'

مولانا ابوالمحاسن محمد سجادؒ کی خدمات پر انگریزی کتاب متعارف

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 8:10 PM IST

بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کا سب سے معتبر دینی، فکری و شرعی ادارہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اپنے قیام کو سو سال مکمل کر چکا ہے۔ اس ادارہ کی بنیاد مولانا ابو المحاسن محمد سجاد رحمۃاللہ علیہ نے 1921 میں رکھی تھی، آج اسی اخلاص کی برکت ہے جس بنا پر بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مسلمان متحد ہو کر امارت شرعیہ کے زیر سایہ اسلامی زندگی گزار رہے ہیں۔

مولانا ابوالمحاسن محمد سجادؒ کی خدمات پر انگریزی کتاب متعارف

یوں تو بانی امارت شرعیہ کی حیات و خدمات پر کئی علمی و تحقیقی کتابیں شائع ہوئیں مگر انگریزی زبان میں اب تک کتاب نہیں آئی تھی جس کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ آج اس کی بھی تکمیل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اقلیتی رہائشی اسکول کے لیے زمین کے حصول کی کوشش جاری

مذکورہ باتیں امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ڈاکٹر آفتاب عالم اطہر کی تالیف کردہ کتاب Hazrat Maulana Abul Mahasin Muhammad Sajjad & His Great Achievements کے رسم اجرا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب امیر شریعت نے کہا کہ انگریزی ایک عالمی زبان ہے، اس زبان کے شناسا پوری دنیا میں موجود ہیں، اس زبان میں کتاب آنے سے مولانا سجاد رحمۃاللہ علیہ کی فکر کو زیادہ فروغ ملے گا۔

کتاب کے مولف ڈاکٹر آفتاب عالم اطہر نے کہا کہ اس کتاب میں مولانا سجادؒ کے تمام گوشوں کو شامل کیا گیا ہے۔ امیر شریعت سابع حضرت مولانا سید ولی رحمانی رحمہ اللہ کی ایماء پر 'میں نے اس کام کا آغاز کیا تھا۔' ان کے انتقال کے بعد نائب امیر شریعت نے اس کام میں دلچسپی دکھائی اور ان کی توجہ سے یہ کتاب امارت شرعیہ سے شائع ہوئی۔

اس موقع پر نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی ، مولانا سہیل احمد ندوی ، قاضی شریعت مولانا قاضی انظار عالم قاسمی ، مولانا رضوان ندوی، مولانا قمر انیس، مولانا نورالسلام ندوی، مولانا احتکام الحق قاسمی، مولانا ممتاز عالم وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

نظامت کے فرائض قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے انجام دیئے جبکہ نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.