مولانا مفیض الدین المدنی نے کہا کہ قرآن کریم کو نازل کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ نے پوری انسانیت پر بہت بڑا رحم و کرم اور احسان فرمایا ہے۔قرآن کریم دین اور دنیا کی بھلائی کی ترغیب دیتا ہے۔ تمام طرح کی برائیوں سے روک کر اچھائی کی طرف متوجہ کراتا ہے۔ حق اور باطل کی فرق کو سمجھاتا ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا بہترین سبب قرآن کریم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں روزہ رکھنا امت مسلمان پر فرض و واجب قرار دیا ہے۔روزہ ہر بالغ و عاقل پر پرفرض ہے۔ یہ وہ عبادت ہے جو ایمان والے کے اندر تقویٰ اور پرہیزگاری پیدا کرتا ہے۔روزہ رکھنے والے کے ہر چھوٹے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔
مولانا نے مزید کہا کہ اس مہینے میں فرض عبادات کے علاوہ سنتوں اور نفلوں پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ نفلی نمازوں کا بھی اہتمام کرنا چاہئیے۔ان سب کے علاوہ کوشش کی جائے کی اپنی ذات سے دوسرے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچے، کسی کو کسی طرح کی تکلیف نہ پہنچائی جائے۔