ETV Bharat / state

Haj 2023 بہار کے عازمین حج کو پرواز سے دو دن پہلے رپورٹ کرنا ہوگا - gaya airport

بہار کے عازمین کو روانگی سے دو دنوں پہلے حج بھون پٹنہ میں رپورٹ کرنا ہوگا پٹنہ حج بھون سے عازمین کو پاسپورٹ ویزا اور دوسرے کاغذات وسامان ملیں گے جن کی سات جون کو پرواز ہے انہیں پانچ جون کو رپورٹنگ کرانا ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:55 AM IST

Updated : Jun 4, 2023, 1:33 PM IST

ڈاکٹر تنویر عثمانی سے خاص بات چیت

گیا: عازمین حج کو سفر حج پرروانہ ہونے سے دو دنوں پہلے حج بھون پٹنہ میں رپورٹ کرنا ہوگا حالانکہ اس کے لئے عازمین کو ہی جانا لازمی نہیں ہے عازمین حج اپنے کسی قریبی کو بھیج کر بھی رپورٹ پیش کراسکتے ہیں لیکن خیال رکھیں کہ کسی ذمہ دار شخص کو ہی بھیجیں کیونکہ انہیں وہاں سے سب سے ضروری کاغذات میں ' پاسپورٹ ویزا' ملے گا۔ اس حوالہ سے حج کمیٹی بہار کے ٹرینر ڈاکٹر تنویر عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج جب رپورٹنگ کے لیے جائیں تو وہ اپنے ساتھ تینوں قسط جو انہوں نے جمع کی ہے اسکی رسید، ویکسینیشن سرٹیفکٹ ' ہیلتھ کارڈ ' کی اصل کاپی لیکر جانا ہے وہاں ہیلتھ کارڈ دیکھ کر واپس کردیا جاتا ہے صبح دس بجے سے رپورٹنگ کا وقت متعین ہے تاہم وہ آگے پیچھے وقت پر پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ کور میں اگر چار فرد ہیں تو چاروں عازمین کو جاناہے یا پھر ان چاروں عازمین کے کوئی قریبی کو جانا لازمی ہے بلکہ کوئی ایک عازم خود یاکوئی دوسرا شخص یہ سارے کاغذات لیکر جائے گا تو انکی رپورٹنگ ہوجائے گی یہاں تک کہ کوئی ایک شخص اگر کئی کور کے عازمین کے بھی کاغذات لیکر پہنچتا ہے تو اسکی رپورٹ درج ہوجائے گی بشرطیکہ جو شخص رپورٹنگ کے لیے جائے گا وہ اس بات کا خیال رکھے کہ جتنے لوگوں کی رپورٹنگ کے لیے وہ گیا ہے ان سب کا وہاں سے پاسپورٹ ویزا آئی کارڈ اور بریسلیٹ لے اور پوری تحقیق اور جانچ کرلے کہ کسی شخص کا کوئی ایک بھی چیز چھوٹا تو نہیں ہے اگر ایسا ہوگا تو اس عازم کو پریشانی ہوگی گیا ہوائی اڈے پر ان کاغذات کو دینے کا کوئی نظم نہیں ہے یہاں صرف عازمین حج کو ٹکٹ ملے گی۔

ضروری معلومات :

ایک خاص اور اہم جانکاری کو بھی ای ٹی وی بھارت کی اس رپورٹ کے توسط سے ڈاکٹر تنویر عثمانی نے بتایا کہ عازمین حج کو مرکزی حج کمیٹی کے طرف سے جو ایک میسج ملا ہے کہ ' عازمین حج اپنی رپورٹنگ امبارکیشن پوائنٹ پر کریں ' دراصل یہ میسج بہار کے عازمین حج کے لیے نہیں ہے یہ بالکل غلط فہمی پیدا کرنے والا پیغام ہے کیونکہ بہار کے عازمین حج کا امبار کیشن پوائنٹ گیا ہوائی اڈہ ہے اور گیا ہوائی اڈے پر روانگی سے دو دن پہلے رپورٹنگ کرنے کا مقام اور انتظام نہیں ہے یہاں گیا ہوائی اڈے پر پرواز سے کچھ گھنٹے قبل صرف عازمین حج کو روانگی اور واپسی کی ٹکٹ دی جاتی ہے، عازمین کو رپورٹنگ پٹنہ حج بھون میں کرنا ہے اور یہ لازمی ہےاور پٹنہ حج بھون سے ہی عازمین حج کو پاسپورٹ اور دوسرے کاغذات رپورٹنگ کے بعد ملیں گے ، اسلیے عازمین حج امبارکیشن پوائنٹ پر رپورٹنگ کے پیغام کو پٹنہ حج بھون سمجھیں ، مرکزی حج کمیٹی کا جو موبائل فون پر میسج رپورٹنگ کے حوالے سے ملا ہے وہ ایک جنرل میسج پورے ملک کے عازمین حج کے لیے ہے اور یہ میسج اس امبارکیشن پوائنٹ کے لیے جہاں جس شہر میں حج بھون بھی ہے اور اسی شہر کے ایئرپورٹ سے پرواز ہے اسلیے پٹنہ حج بھون میں رپورٹنگ کرانا لازمی ہے گیا ضلع کے ساتھ یہ پورے بہار کے عازمین حج کے لیے لازمی ہے ۔ ڈاکٹر تنویر عثمانی نے اس کے علاوہ کہاکہ چونکہ ایئرپورٹ پر تین گھنٹے پہلے پہنچنا ہوتا ہے لیکن یہ عمل معمول کے سفر کے لیے ہوتا ہے عازمین حج کو کم ازکم چار گھنٹے قبل پہنچنا ضروری ہے کیونکہ یہاں عازمین کو ٹکٹ دی جاتی ہے تو اس صورت میں کچھ وقت لگے گا خاص طور پر ان عازمین کو یہ خیال رکھنا ہے جو اپنی گاڑیوں سے گیا ہوائی اڈہ پر آئیں گے ۔ حج بھون سے بس سے جو آئیں گے انکے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ وہ وقت پر پولیس اسکوڈ کے ساتھ پہنچ جائیں گے ۔

پٹنہ حج بھون میں دو دنوں تک ٹھہرنے کا ہے انتظام :

ڈاکٹر تنویر عثمانی نے کہاکہ عازمین حج کو پٹنہ حج بھون میں ٹھہرنے کا مکمل انتظام ہے جو دور دراز کے عازمین حج ہیں اور وہ مکمل تیاری کے ساتھ رپورٹنگ کے لیے پہنچتے ہیں کہ وہ پٹنہ سے واپس نہیں ہونگے بلکہ وہیں سے سفر حج پرروانہ ہونگے تو انکے لیے پٹنہ حج بھون میں ہی ٹھہرنے ، کھانے پینے اور تربیت کا معقول انتظام ہے اسلیے جو دودن پہلے مکمل تیاری کے ساتھ آنا چاہتے ہیں وہ بھی آسکتے ہیں واضح ہوکہ بہار کے عازمین حج جنکا امبارکیشن پوائنٹ گیا ہے ان کی پرواز کا سلسلہ سات جون سے شروع ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں : Minister Zama Khan وزیربرائے اقلیتی امور زماں خان نے حج پرواز کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Last Updated : Jun 4, 2023, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.