ETV Bharat / state

کیمور:بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے ارکان گرفتار

کیمور میں بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو اراکین کو گرفتار کیا گیا۔یہ ملزمین رائس مل کے سامنے کھڑی ٹرک کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کیمور:بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے ارکان گرفتار
کیمور:بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے ارکان گرفتار
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 5:12 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے کدرا تھانا کی پولیس نے یین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، جس کی شناخت مدھیہ پردیش کے ضلع شہزاد پور کے لکشمی نگر وارڈ 25 کے رہائشی ہمت سنگھ ٹھاکر ولد لولی سنگھ ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں دوسرے ملزمین کی شناخت بہار کے ضلع روہتاس کے تھانہ کوچس کے گاؤں رام پور کے رہائشی آشوتوش کمار عرف گولو پاسوان ولد شیو کمار پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مقامی پولیس کدرا تھانہ علاقے کے سلتھوان پنچایت کے گاؤں ڈنگری کے قریب رات کے وقت انہیں گاٶں والوں کی مدد سے اس وقت پکڑا گیا، جب یہ این ایچ 30 کے کنارے واقع شری لکشمی رائس مل کے سامنے کھڑی ٹرک کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شری لکشمی رائس مل کے مالک شمبھو یادو نے بتایا کہ اس کا ٹرک کدرہ سے آیا تھا اور رات کو رائس مل کے سامنے کھڑا تھا۔ وہیں دوپہر 2 بجے کے قریب مجرمین بولیرو کار سے آئے اور ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کی کوشش کی۔ مل میں موجود لوگوں نے انہیں دیکھا لیا اور اس کی اطلاع کدرا پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کی ٹیم یہاں پہنچی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ وہیں دیگر ملزمین اپنی بولیرو کار سے فرار ہوگئے۔

پولس افسر اجے کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے ، جبکہ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔ گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش میں چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.