ETV Bharat / state

گیا میں بین الاقوامی معیار کا بیت الخلاء تعمیر کیا جائے گا - nternational standard toilet in gaya news

ریاست بہار کے ضلع گیا اور بودھ گیا میں عالمی معیاری بیت-الخلا کے تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

international standard toilet will be constructed in gaya
گیا میں بین الاقوامی معیار کا بیت الخلاء تعمیر کیا جائے گا
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:38 PM IST

بیت-الخلا کے تعمیر کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے اخراجات برداشت کیے جائیں گے، اس کی تعمیر اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سولبھ انٹرنیشنل کو سونپی گئی ہے۔

آج کلکٹریٹ میں ایئرپورٹ اتھارٹی، انتظامیہ اور سولبھ انٹرنیشنل کے درمیان سہ رخی معاہدہ پر دستخط کئے گئے گیا اور بودھ گیا میں عام و خاص کے لئے ٹوائلٹ کی تعمیر ہوگی۔

گیا میں بین الاقوامی معیار کا بیت الخلاء تعمیر کیا جائے گا

گیا ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے سماجی ذمہ داری ' سی ایس آر' کے تحت ٹوائلٹ کی تعمیر کے اخراجات دیے جائیں۔

شہر گیا کے کٹھوکر تالاب اور ٹم ٹم پڑاو کے قریب اور بودھ گیا کے کال چکر میدان کے قریب نو ماہ کے اندر سولبھ بیت-الخلا کی تعمیر کے کام مکمل ہو جائیں گے۔

اسی کو لیکر آج بدھ کو ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا، گیا ضلعی انتظامیہ اور سولبھ انٹرنیشنل کے مقامی نمائندوں کے ذریعے سہ فریقی معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

گیا ڈی ایم ابھیشیک کمار سنگھ نے اس ضمن میں کہا کہ عالمی معیار کے بیت الخلاء کی تعمیر سے ضلع گیا کے لوگوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ گیا میں عالمی معیاری بیت-الخلا میں استنجاء خانہ کے استعمال کیلئے دور روپے، بیت-الخلا کے لیے پانچ روپے اور غسل کے لیے دس روپے فیس وصول کی جائے گی۔

یہ رقم میونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایت بودھ گیا سروس کے طور پر یہ رقم کی وصولی کی جائے گی۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے سولبھ انٹرنیشنل اور ایئرپورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ مقررہ وقت کی حد میں اس کی تعمیر ہو۔

اس کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ہر ممکنہ سہولت دستیاب ہوگی ایرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ مذکورہ مقامات پر بیت الخلاء ایک کروڑ 94 لاکھ 16 ہزار 428 روپے لاگت سے تعمیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:بہار: '2021 میں پھر ہوں گے انتخابات'

بیت الخلا کی تعمیر اور انتظامات انٹرنیشنل سولبھ سروس آرگنائزیشن کرے گی اوراسکی رقم ایئرپورٹ انڈیا 'سماجی ذمہ داری' کے تحت جا ری فنڈ کے ذریعے مرحلہ وار ادا کی جائے گی. جس کی تعمیر کا دورانیہ 9 ماہ ہوگا۔

اس کے قیام کے لیے زمین ضلع انتظامیہ گیا نے فراہم کی ہے. اس کا انتظام سولبھ انٹرنیشنل نے پانچ سال کے لیے کیا ہے جو موثر کام کی بنیاد پر ضلع انتظامیہ کی رضامندی سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس سہولت مرکز کے قیام کے بعد عالمی سطح کی سہولیات گیا کے شہریوں اور یہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ معذوروں کے لیے ریمپ اور بچوں کے لیے بے بی ٹوائلٹ ہونگے، فل ایئرکنڈیشن بیت-الخلا ہوگا اور بجلی نہیں ہونے کی صورت پر سولر کا نظم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.