حکومت بہار کے پرنسپل سیکریٹری، پنچایتی راج محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری امرت لال نے ایک خط کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی دیہی پینے کے پانی کا تعین اسکیم اور وزیر اعلی دیہی گلی-نالی مضبوطی اسکیم پر عمل درآمد میں مصروف اہلکاروں کو کووڈ۔19 سے استثنیٰ رکھا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ وزیر اعلی دیہی پینے کے پانی کا تعین اسکیم اور وزیر اعلی دیہی گلی نالی مضبوطی اسکیم کا کام 15 جون تک مکمل کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ ضلع پنچایتی راج کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں یہ پتہ چلا ہے کہ ہدف کے خلاف کام انتہائی سست رفتار سے جاری ہے۔ دونوں منصوبوں کو مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس کام کے لیے معمور، بلاک پنچائتی راج آفیسر، ٹیکنیکل اسسٹنٹ سہ اکاؤنٹس آئی ٹی، ایگزیکٹو اسسٹنٹ اور گرام پنچایت کے پنچایت سیکریٹریوں، ان میں سے بہت سے اہلکاروں کو بھی بلاک سطح پر کووڈ۔19 کو لے کر بنے قرنطینہ مرکز پر ڈیوٹی لگائی گٸ ہے۔
گرام پنچایت کے ایگزیکٹو اسسٹنٹس کو راشن کارڈ سے متعلق کام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پرنسپل سیکریٹری نے صاف طور پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کو ترجیح دینی ہے۔ لیکن ریاستی حکومت کی دونوں اسکیموں کو بڑے پیمانے پر 15 جون تک مکمل کرنا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 میں صرف کم سے کم ضروری اہلکاروں کو ہی معمور کیا جائے۔ باقی اسکیموں کے حصول کے لیے باقی اہلکاروں کو ترقیاتی کاموں میں لگایا جائے۔