ETV Bharat / state

کیمور: قباٸلی علاقوں میں جاری اسکیمز کا معاٸنہ - فلاحی اسکیمز میں بد عنوانی

معائنہ کے بعد وزیر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھورا بلاک میں چلائی جا رہی فلاحی اسکیمز میں بد عنوانی عروج پر ہے۔

کیمور: قباٸلی علاقوں میں چلائی جا رہی اسکیمز کا معاٸنہ

author img

By

Published : May 29, 2021, 6:58 PM IST

ریاست بہار کے کیمور کے ادھورا بلاک کے قبائلی علاقوں میں ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیمز کا آج اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماں خان نے معائنہ کیا۔

کیمور: قباٸلی علاقوں میں چلائی جا رہی اسکیمز کا معاٸنہ

معائنہ کے بعد وزیر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھورا بلاک میں چلائی جا رہی فلاحی اسکیمز میں بد عنوانی عروج پر ہے۔

انہوں نے افسران اور عوامی نمائندگان پر الزام عاٸد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شکایت وزیر اعلی نتیش کمار تک کی جائےگی۔ وزیر اعلی کی سب سے بڑی اسکیم 'سات نشچے' کے تحت چلنے والے نل جل، سڑک، اسکول بلڈنگ سمیت سبھی اسکیمز بدعنوانی کا شکار ہو گئی ہیں۔

بتا دیں کہ ریاست کے وزیر محمد زماں خان کا تعلق کیمور ضلع سے ہے اور چین پور اسمبلی حلقہ کے وہ رکن اسمبلی ہیں۔ پورے ریاست میں چین پور اسمبلی حلقہ سب سے بڑا علاقہ ہے، جس میں چاند بلاک، ادھورا بلاک، بھگوانپور بلاک اور چین پور بلاک کا علاقہ آتا ہے۔

یہ اسمبلی حلقہ پسماندگی کا شکار رہا ہے۔ جس میں ادھورا چین پور اور بھگوان پور کے علاقے میں بیشتر آبادی قبائلی ہے اور یہ پورا علاقہ 'ون سنچری ایریا' مانا جاتا ہے۔

پورے ریاست کے ساتھ ادھورا بلاک بھی وزیر اعلی کے ذریعہ چلائی جانے والی بڑے منصوبے والی اسکیم 'سات نشچے' میں شامل ہے لیکن بتایا جاتا ہے کہ یہاں بدعنوانی عروج پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.