ETV Bharat / state

سارن: شاطر بدمعاشوں کا گروہ گرفتار - وصولہ اطلاعات کے مطابق

بہار کے ضلع سارن کے شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن سے ہفتے کے روز اندرون ضلع گروہ کے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سارن: اندرون ضلع گروہ کا بدمعاش گرفتار
سارن: اندرون ضلع گروہ کا بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 6:36 PM IST

ریاستی ریل تھانے کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع مدھوبنی کے بِسفی تھانہ حلقے کے گاؤں نرسام کے باشندے پربھو لال پاسوان کا بیٹا منٹو پاسوان ٹرین نمبر 09165 کے ایس 2 کوچ میں سفر کر رہا تھا۔جیسے ہی ٹرین چھپرہ جنکشن سے آگے بڑھی۔ اسی دوران ضلع پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ حلقے کے محلہ شیوپوری کے باشندے رامیشور رائے کا بیٹا ہیرالال کمار متذکرہ مسافر کا موبائل فون جھپٹ کر ٹرین سے کود گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسافر منٹو پاسوان بھی چلاتے ہوئے ٹرین سے کود کر بدمعاش کو پکڑنے کے لیے دوڑ پڑا۔ اس کے بعد ریاستی ریل تھانہ اور ریلوے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بدمعاش کو پکڑ لیا۔ اس سے موبائل برآمد کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.