ETV Bharat / state

بیرون ملک میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی 24 مئی سے ہوگی

author img

By

Published : May 14, 2020, 3:59 PM IST

بیرون ممالک میں پھنسے بہار کے باشندوں کی آمد 24 مئی سے شروع ہو جائے گی، حکومت نے ضلع گیا کو نوڈل ضلع منتخب کیا ہے، گیا ہوائی اڈے پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

گیا ہوائی اڈہ
گیا ہوائی اڈہ

عالمی وبا کورونا سے تحفظ اور بچاؤ کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران 'وندے بھارت مشن' کے تحت بیرون ملک میں پھنسے بہار کے باشندوں کو واپس لانے کاعمل 24 مئی سے شروع کیا جائے گا۔

بیرون ملک میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی 24 مئی سے ہوگی

وندے بھارت مشن کے تحت، بہار کے لوگوں کو لانے کے لئے گیا ہوائی اڈے کو لینڈنگ پوائنٹ بنایا گیا ہے۔

24 مئی سے 3 جون تک گیا ہوائی اڈے پرفلائٹ پہنچے گی، گیا ہوائی اڈہ اتھارٹی نے اس کے لئے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 24 مئی کو مسقط عمان میں پھنسے بھارتی شہری کو ائیر انڈیا کے خصوصی طیارے سے بھارت لایا جئے گا۔

اس سلسلے میں گیا ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر دلیپ کمار نے کہا کہ وندے بھارت مشن کے تحت پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے ملک میں لایا جانا ہے۔

گیا ایئرپورٹ پہنچنے والی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پہلی پرواز 24 مئی کو مسقط عمان سے آئے گی، پہلے مرحلے میں 7 ممالک کی پروازیں آئیں گی۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جب پرواز مسافروں کو لے کر گیا ہوائی اڈے پر پہنچے گی تو، اس وقت پورے ہوائی اڈے کا اے سی بند رہے گا۔ تاکہ انفیکشن نہ پھیل سکے۔

سیکیورٹی کے متعلق سی آئی ایس ایف انچارج بلونت سنگھ نے کہا کہ لوگ کئی مہینوں کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔

ایسی صورت میں کنبہ کے مابین جذباتی روابط ہوں گے، لہذا وہ مسافروں سے ملیں گے۔ تاہم مگدھ کمشنر کے حکم کے مطابق کسی کو بھی ہوائی اڈے کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت ہند کے احکامات کے مطابق تمام مسافروں کو 21 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت مختلف ممالک سے قریب 8 ہزار بھارتی شہری واپس آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.