ETV Bharat / state

ہندوستان میں ہندوستانی فکر و ذہنیت کی جگہ ہے: شاہنواز حسین

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 9:46 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی پر متنازعہ بیان دینے والے بہار کے رکن اسمبلی کا قومی ترجمان وریاستی وزیر شاہنواز حسین نے آج دفاع کیا ہے۔ شاہنواز نے کہا کہ ہندوستان میں ہندوستانی فکر و ذہنیت کی جگہ ہے، بھارت میں طالبانی سوچ والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

گیا: ہندوستان میں ہندوستانی فکر و ذہنیت کی جگہ ہے: شاہنواز حسین

بہار میں ضلع کے دورے پر پہنچے ریاستی وزیر شاہنواز حسین نے آج کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ کی، اس کے بعد وہ بی جے پی دفتر میں کارکنان کے ساتھ گفتگو کی۔

ویڈیو

اس دوران انہوں نے بہار کی سیاست میں اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر کے متنازعہ بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کس نے کس پر طنز کیا یہ اہم نہیں ہے، تاہم بھارت میں طالبانی سوچ والوں کا کیا مطلب ہے، ان کی ضرورت کیا ہے۔

انہوں نے اسدالدین اویسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ہندوستان میں ہندوستانی فکر ہی رہے گی طالبانی سوچ والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس دوران آرایس ایس کی قصیدہ گوئی بھی کی اور کہا کہ آر ایس ایس بھارت کی مٹی سے جڑی ہوئی تنظیم ہے حب الوطنی کی بہترین مثال ہے اور مسلمانوں کو اس تنظیم سے جڑنا چاہیے۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ وہ 1986 سے آر ایس ایس سے وابستہ ہیں آرایس ایس بھارت کی مٹی سے محبت کرنے والوں کو دل وجان سے چاہتی ہے۔

اس دوران انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تعلق سے کہا کہ اس بات پر کوئی شک نہیں ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار نہیں بنے گی، بلکہ اترپردیش میں بی جے پی کی ہی سرکار اکثریت کے ساتھ بنے گی، اور یوگی ادتیہ ناتھ ہی وزیر اعلیٰ ہون گے۔

مزید پڑھیں:

شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار کے باشندوں کو وزیر اعظم سے بے پناہ محبت ہے اور بی جے پی یہاں ایک ہفتے تک وزیر اعظم کی یوم پیدائش کا جشن منایے گی وزیر اعلیٰ نتیش کمار این ڈی اے کا حصہ ہیں اور اگر وہ وزیر اعظم کی یوم پیدائش کا جشن مناتے ہیں تو اس میں کوئی غلطی کیا ہے۔ کانگریس اس لیے طنز کررہی ہے کیونکہ ان کے رہنما راہل گاندھی کو ہی سیاست سمجھ میں نہیں آتی ہے اور وہ فضول کی بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بہار بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اویسی کی سوچ طالبان کی سوچ ہے لہذا جو اویسی کی سوچ رکھتے ہیں انہیں افغانستان چلا جانا چاہیے تھا، اس بیان سے بہار میں نیا تنازع شروع ہو گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.