محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ آج صبح آئی جانچ رپورٹ میں سمستی پور ضلع کے روسڑا میں 35 برس، 39 برس کے دو اور 50، 50 برس کے دو یعنی کل چار افراد اور حسن پور میں 35 برس اور 57 برس کے دو لوگوں کے کورونا وائرس سے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اس طرح سمستی پور میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر سات اور ریاست میں کل پازیٹیو مریضوںکی تعداد بڑھ کر 556 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا سمستی پور سے یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے بتایا کہ سبھی متاثر ایک ساتھ حال ہی میں مغربی بنگلہ کے کولکاتا سے سمستی پور پہنچے تھے۔
اطلاع ملنے کے بعد سبھی کو شہر کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھنے کے بعد سیمپل جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 03 مئی کو ضلع میں ودیاپتی نگر بلاک کے بال کرشن پور گاﺅں میں ایک نوجوان کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی تھی ۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری مسٹر کمار نے بتایا کہ کشن گنج میں پہلا پازیٹیو مریض ملنے کے بعد بہار میں اب کل 33 اضلاع کورونا انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ان میں سے 102 مریضوں کے ساتھ مونگیر ضلع ریاست کا سب سے بڑا کورنا ہاٹ اسپاٹ ہے۔
ان متاثرین میں سے 38 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں پٹنہ میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جن میں سے 20 ٹھیک ہوگئے ہیں۔
نالندہ میں 36 متاثرین میں سے 30 اور بکسر میں 56 میںسے 45 کورونا کو مات دے چکے ہیں۔
رہتاس میں 54 مریض ہیں جن میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ 22 کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
سیوان میں 32 میں سے 25 اسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں۔ کیمور میں اب 32 مریضوں میںسے 16 کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے۔
گوپال گنج میں 18 میں سے تین، بیگو سرائے میں 13 میں سے 8، بھوجپور میں 18 میں سے دس کورونا سے جنگ جیت چکے ہیں۔
اورنگ آباد میں 14 میں سے چھ اور بھاگلپور میں 13 میں سے تین ٹھیک ہوگئے ہیں۔ وہیں مشرقی چمپارن میں نو مریضوں میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے۔
مدھوبنی میں 24 مریض ہیں وہیں سمستی پور میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔
لکھی سرائے میں پانچ میںسے دو ، نوادہ میں چار میں سے تین ، سارن میں آٹھ میں سے تین، ارول میںپانچ میں سے ایک کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے۔
جہان آباد میں پانچ اور بان کامیں تین مریض ابھی بھی بیمار ہیں۔ ویشالی کے تین پازیٹیو مریضوں میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے جبکہ دو ٹھیک ہوگئے ہیں۔
گیا میں چھ میں سے چھ اور مدھے پورا میں دو میںسے دو کورونا کو مات دے چکے ہیں۔ اس طرح گیا، ویشالی اور مدھے پورا میں اب ایک بھی پازیٹیو نہیں رہ گیا ہے۔
مغربی چمپارن میں مریض کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ دربھنگہ میں پانچ مریضوں کا علاج چل رہا ہے، سیتامڑھی میں چھ میںسے ایک صحتیاب ہو گیا ہے جبکہ ایک کی موت ہوچکی ہے۔
کٹیہارمیں دس مریض بیمار ہیں، شیوہر میں تین وہیں پورنیہ اور ارریہ میں دو، دو اور کشن گنج اور شیخ پورا میں ایک، ایک مریض کا علاج چل رہا ہے۔