ETV Bharat / state

گیا کے اقلیتی ادارہ اقرا اسکول میں سائنس لیبارٹری کا افتتاح - گیا کا اقلیتی ادارہ اقرا اسکول

اقرا پبلک اسکول میں سائنس لیبارٹری کا قیام ہوا ہے یہاں اسکول میں اقلیتی طبقے کی غریب بچیوں کو بہار اسکول بورڈ کے نصاب کی روشنی میں تعلیم دی جاتی ہے اسکول کا نظم ونسق جماعت اسلامی بہار گیا کے زیرانتظام چلتا ہے۔

گیا کے اقلیتی ادارہ اقرا اسکول میں سائنس لیبارٹری کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 3:07 PM IST

گیا کے اقلیتی ادارہ اقرا اسکول میں سائنس لیبارٹری کا افتتاح

گیا: شہر گیا میں واقع اقلیتی اسکول ' اقرا پبلک اسکول ' میں سائنس لیبارٹری کا افتتاح ہوا ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ایس ایس میجر ، شتابدی اسکول کے سکریٹری پروفیسر بدیع الزماں ، سابق پرنسپل مرزا غالب کالج پروفیسر خورشید احمد خان وغیرہ موجود تھے جنہوں نے سائنس لیب کا افتتاح کیا، اقراء پبلک سکول شہر کے اقلیتی طبقے کے غریب بچیوں کی تعلیم کے لیے معروف ادارہ ہے، یہاں غریب بچیوں کو معمولی فیس میں تعلیم دی جاتی ہے اور جن کے والدین اقتصادی طور پر کمزور ہیں اُنہیں مفت تعلیم دینے کا نظم ہے۔

اقرا پبلک اسکول میں دسویں تک کی تعلیم کا نظام ہے تاہم یہاں پہلے سائینس لیب کی سہولت نہیں تھی جسکی وجہ سے پریشانی کا بھی سامنا تھا ، لیکن اب فزکس کمسٹری بائیولوجی کا لیپ ہوگیا ہے ، ایس ایس میجر سبکدوش پروفیسر نے بتایا کہ بہار اسکول بورڈ کے نصاب کے مطابق لیباٹری بنائی گئی ہے تاکہ بچیاں تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل بھی کریں ، اس لیب سے بچیاں پریکٹیکل کر اب تجربہ حاصل کریں گی۔ اُنہوں نے اس موقع پر اقراء پبلک اسکول کی تعلیمی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور نوویں اور دسویں جماعت کی طالبات سے اُنکی تعلیم و تربیت کے تعلق گفتگو کرتے ہوئے محنت اور لگن سے پڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اقراء اسکول ایک مشن کانام ہے کہ یہاں اقلیتی طبقے کی غریب بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کر معاشرے کو تعلیم یافتہ بنایا جائے کیونکہ ایک بچی پڑھتی ہے تو پورا گھر خودکفیل اور مہذب ہوتا ہے وہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی لڑکیوں کو دی جارہی ہے سیلف ڈیفنس کی تربیت

اس موقع پر اسکول کے سکریٹری تنویر عرفان نے بتایا کہ انجنئیر آفتاب کے تعاون سے سائنس لیبارٹری کا قیام ہوا ہے اور یہ ہمارے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ اسکول سماجی خدمات کے طور پر تعلیم کے شعبہ میں خدمات انجام دیتا ہے، اسکے پاس خود کا ایک اتنا فنڈ نہیں ہے کہ وہ ایک بڑے لیب کو قائم کرسکتا تاہم اسکول کی ضروریات کو معاشرے کے معزز شخصیات کے ذریعے پورا کیا جاتا رہا ہے۔ وہیں اسکول کی طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ صرف تھیوری پڑھتی تھیں لیکن اب اُنہیں اس کا تجربہ بھی حاصل ہوگا کہ لیباٹری میں کس طرح کام ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.