ETV Bharat / state

Darbhanga Krishna Hospital دربھنگہ کرشنا ہسپتال کا افتتاح - اسٹون اینڈ لیزر سینٹر

دربھنگہ کرشنا اسپتال کا افتتاح عمل میں آیا جس میں سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی نے بھی شرکت کی۔ Inauguration of Darbhanga Krishna Hospital

Darbhanga Krishna Hospital
Darbhanga Krishna Hospital
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:48 AM IST

دربھنگہ کرشنا ہسپتال کا افتتاح

دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے آلالپٹی میں واقع کرشنا دربھنگہ ہسپتال اسٹون اینڈ لیزر سینٹر کا ہفتے کے روز افتتاح کیا گیا جس میں متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔ سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراج فاطمی، ڈپٹی میئر نازیہ حسن، شاہنواز احمد کیفی، ضلع پریشد کی صدر رینو دیوی، ڈاکٹر امام الحق امام اور محمد شمیم ​​نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر کرشنا ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں سابق مرکزی وزیر مملکت اور جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری محمد علی اشرف فاطمی نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کرشنا دربھنگہ ہسپتال اسٹون اینڈ لیزر سینٹر میں کم قیمت پر بہتر علاج کا انتظام کیا گیا ہے، یہاں مریضوں کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے علاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مہیش کمار ٹھاکر نے کہا کہ یہاں پر مختلف قسم کے مریضوں کا علاج جدید مشینوں سے انتہائی کم قیمت پر کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ متھیلا اور دربھنگہ کے لوگوں کے لیے ہمارے ہسپتال میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دقت نہ آسکیں۔ سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی نے کہا کہ دربھنگہ میں کرشنا دربھنگہ ہسپتال اسٹون اینڈ لیزر سنٹر کا افتتاح بہت اچھا قدم ہے، مجھے امید ہے کہ یہاں کم قیمت پر بہترین علاج دستیاب ہوگا۔ ڈاکٹر شقیب نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم گردے کی پتھری، گول مثانہ، یورین بیگ کے آپریشن، پروسٹیٹ لیزر وغیرہ کے لیے اعلیٰ سطح کی یورولوجی کی سہولیات فراہم کرایں یہاں کسی بھی قسم کے یورو کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں اب میٹروپولیٹن شہروں جیسے دہلی، ممبئی، مدراس وغیرہ کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم رعایتی دروں پر بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔

افتتاحی تقریب کے منتظمین ڈاکٹر شہاب الدین ڈاکٹر شکیل احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید ظہیر احمد، ڈاکٹر حامد، مکھیا فتح صاحب، ڈاکٹر منی شنکر، بھوون جی جھا، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر انتخاب عالم، ڈاکٹر شاداب، آر ای خان، سید تنویر احمد، آر کے جھا موصوف صدیق حسین بھی موجود تھے۔ مزمل رضا اعظمی اشرف، زاہد رضا، راشد جمال، واجد صاحب، فیصل ، سلمان، ڈاکٹر رانجھے، منوج، جے پرکاش، مہیش وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Gym in Darbhanga دربھنگہ میں ملٹی جم کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.