ETV Bharat / state

BPSC Coaching Center at Gaya Jama Masjid: گیا کی جامع مسجد میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا افتتاح - گیا کی مسجد میں بی پی ایس سی امتحان کی تیاری

ریاست بہار کے شہر گیا میں جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے بہار سول سروسز کی تیاری کے لیے آج سے کوچنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے پہلے بَیچ میں 68 ویں بی پی ایس سی امتحانات کی تیاری کرائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 80 طلبہ و طالبات نے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد داخلہ لے لیا ہے BPSC Exam Preparing in Gaya Masjid۔

BPSC Coaching Center at Gaya Jama Masjid

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 9:11 PM IST

ریاست بہار میں اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کے حصول اور اس کے لیے بنیادی تیاری و تربیت کی غرض سے جامع مسجد کمیٹی گیا کی جانب سے بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر BPSC Coaching Center Gaya کا افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ، اقلیتی فلاح کے بہار ڈائریکٹر محمد فیضی، ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار سمیت کئی اعلی افسران اور عمائدین شہر کی شرکت ہوئی۔ وقف بورڈ پٹنہ کے ماتحت جامع مسجد کمیٹی نے کوچنگ کا آغاز کیا ہے۔ مسجد کی املاک سے ہونے والی آمدنی کے ذریعے کوچنگ سینٹر کے اخراجات برداشت کیے جائیں گے Preparing for BPSC exam in Gaya Masjid۔

ویڈیو دیکھیے۔

یہاں طلباء و طالبات کے لیے ایک وسیع ہال، کلاس روم کے علاوہ ایک بڑی لائبریری کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ کلاس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا گیا ہے یہاں ہر فیکلٹی کے لیے ماہرین کی خدمت لی گئی ہے۔ کئی مسلم افسران جو مگدھ کمشنری کے مختلف اضلاع میں تعینات ہیں، وہ بھی اپنی سہولیات کے مطابق ہفتے میں ایک دن کلاس لیں گے۔ شہر کے ڈاکٹرز، وکلاء اور پروفیسرس بھی اپنے اپنے شعبے کے تحت تیاری کرنے والوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ چونکہ ابھی شروعات ہے تو یہاں ہاسٹل کا نظم نہیں ہے جس کی وجہ سے مگدھ کمشنری کے باہر کے طلبہ و طالبات کو تیاری کے لیے شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں تیاری کرنے والوں سے صرف منٹننس کے نام پر دو ہزار روپے سیکورٹی کے طور پر رقم لی گئی ہے۔ یہاں کا پرفارمنس بہتر ہونے پر محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-bpsc-coaching-cenfre-inauguration-in-gaya-vis-01-7209226_16062022171938_1606f_1655380178_581.jpg
گیا کی جامع مسجد میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا افتتاح

سنی وقف بورڈ پٹنہ کے چیئرمین ارشاداللہ Chairman Sunni Waqf Board Bihar Irshadullah نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں یہ پہلا موقع ہے۔ جب کسی مسجد کی طرف سے قوم کے نونہالوں کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے کی پہل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت ہمیشہ طلباء و طالبات کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کوشاں ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار Chief Minister Nitish Kumar کی دیرینہ خواہش اور کوشش جاری تھی کہ مسلم معاشرے کی تعلیمی شرح میں اضافے ہوں اور اس کے لئے انہوں نے کئی اسکیموں کے نفاذ کے ساتھ مسلم اداروں کی مدد کی اور انہیں اختیارات دیا تاکہ کسی طرح مسلم معاشرہ خوشحال ہو اور روزگار اور ملازمت میں بھی اہم حصے داری ہو۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مثبت سوچ کا ہی نتیجہ حج بھون کوچنگ سینٹر Hajj Bhawan Patna ہے. گویا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی دیرینہ خواہش کی تکمیل جامع مسجد کمیٹی نے بھی کی ہے اور اب پورے بہار میں سنی وقف بورڈ اس طرح کا کام اپنے ماتحت بڑی وقف کمیٹیوں سے کرائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ شہر گیا کے دکھرنی مندر پاس واقع جامع مسجد کی تاریخ برسوں پرانی ہے۔ جس جگہ پر مسجد ہے وہاں پر ایک بڑی مندر دکھرنی مندر بھی ہے یہاں سے ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کی مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔ البتہ تہواروں کے موقع پر یہ علاقہ حساس علاقوں میں ایک ہے چونکہ جامع مسجد ڈھائی سو سال سے زیادہ قدیم ہے اور یہاں مسجد میں کافی زمین وقف ہیں۔ تو اس کی آمدنی بھی دیگر مساجد سے زیادہ ہے برسوں سے کمیٹی کی کوشش ہورہی تھی کہ یہاں سول سروسز کی تیاری کرائی جائے تاہم کسی وجہ سے اس کام کو انجام دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.