ETV Bharat / state

مظفرپور: بے قابو ٹرک نے لی پانچ بچوں سمیت 6 لوگوں کی جان - news bihar

بہار کے مظفرپور ضلع کے سریا تھانہ میں ایک بے قابو ٹرک نے گھر میں سوئے پانچ بچوں سمیت چھ لوگوں کی جان لے لی ہے۔ حادثے سے پورے علاقے میں کہرام مچا ہے۔

In Muzaffarpur, an uncontrolled truck claimed the lives of 6 people including five children
مظفرپور میں بے قابو ٹرک نے لی پانچ بچے سمیت 6 لوگوں کی جان
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 10:29 AM IST

بہار کے مظفرپور ضلع میں تیز رفتاری (Muzaffarpur Road Accident) کے قہر نے پانچ بچوں سمیت نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا۔

جانکاری کے مطابق حادثہ سریا تھانہ علاقہ کے مظفرپور چھپرا شاہراہ کے نزدیک موجود سہدانی گاؤں (Sahdani Village) کا ہے۔ یہاں دیر رات سڑک حادثے میں پانچ بچوں (Death Of Children) سمیت ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ لاش کو پولس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔

حادثہ اس وقت ہوا جب سبھی بچے کھاکر اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے، تبھی سڑک سے گزر رہا ایک بے قابو تیز رفتار ٹرک سیدھے گھر سے ٹکراکر اندر داخل ہوگیا۔ جس سے گھر میں سوئے چار بچوں کی کچل کر موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ مکان کے دوسرے حصے میں سوئے تین دیگر بچے زخمی ہوگئے۔

حادثے میں مارے گئے بچوں میں انیتا کماری (5) منیشا کمار (6)، گولو کمار اور درگا کماری (5) شامل ہیں۔ وہیں جائے حادثہ سے برآمد ایک نوجوان کی لاش کی پہنچان نہیں ہو پائی ہے۔ حادثے سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور چیخ و پکار شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ممتاز شاعر منور رانا کے گھر پولیس کی چھاپے ماری

حادثے کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی سریا بی ڈی او، ایس ڈی پی او اور تھانہ صدر نے بچوں کی لاشوں کو ٹرک کے نیچے سے باہر نکال کر ایس کے ایم سی ایچ بھیجا۔

اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی او مغربی ڈاکٹر انل کمار داس نے فون پر بتایا کہ موقع پر 4 بچوں کی موت ہوئی ہے، جب کہ ایک کی موت ہسپتال لے جانے کے دوران ہوئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.