چھپرا: دو بائک پر سوار ہوکر آئے چار جرائم پیشوں نے ہفتہ کی دیر شاد چھپرا کے پربھو ناتھ نگر کے نزدیک موجود سدھنی میگا مارٹ کے مالک کیدار سنگھ پر بم سے حملہ کردیا۔ کیدار سنگھ اپنی دکان کو بند کر رہے تھے کہ جرائم پیشے پہنچے اور ایک کے بعد ایک کئی بم مار دیا۔ بم لگنے سے کیدار سنگھ اور ان کے دکان میں کام کرنے والے راج کمار بُری طرح زخمی ہوگئے۔
جرائم پیشوں کے ذریعے استعمال کیا گیا بم کافی طاقتور تھا، دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنی گئی۔ دھماکہ سے دکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ موقع پر ہر طرف کانچ بکھڑے پڑے تھے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو چھپرا صدر ہسپتال میں بھرتی کرایا۔ دونوں کا علاج چل رہا ہے۔ کیدار سنگھ کے دونوں پیروں میں بُری طرح سے کانچ اور کیلے لگ گئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے کو بتائی ہے۔ واردات کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ مفصل تھانہ اور ٹائون تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔ چھپرا صدر ہسپتال میں زخمی کیدار سنگھ کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔
زخمی کیدار سنگھ کے بھائی بیج ناتھ سنگھ نے خدشہ ظاہر کی واردات آپسی رنجش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکان کے آس پاس کے کچھ لوگوں سے میرے بھائی کا کچھ تنازعہ ہے۔ ہو سکتا ہے انہی وجہوں کے چلتے یہ معاملہ کرایا گیا ہو۔