رام صورت رائے نے بدھ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تعاون پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ 'زمینی تنازعہ اور داخل خارج میں لوگوں کو ہورہی پریشانیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ 'حکومت کا ارادہ صاف ہے کہ لوگوں کو زمین کا مالکانہ حق ملے گا۔ اب کوئی بھی شخص زمین پر غیر قانونی قبضہ نہیں کر پائے گا۔ ریاستی حکومت اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہے۔
وزیر نے کہا کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں سے محکمہ سختی سے نمٹے گا۔ نئے سروے میں لوگ اپنے معاملوں کو جلد سلجھائیں گے۔ انہوں نے عام لوگوں سے پشتینی زمین کے معاملوں کو فوراً سلجھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 'تین چار سالوں کے اندر محکمہ کے سبھی کام آن لائن ہوں گے'۔
مزید پڑھیں: لالو حکومت میں افسروں کے کام کرنے کا طریقہ کسی سے پوشیدہ نہیں: سشیل
صورت رائے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو اپنے بیانات سے قبول کررہے ہیں کہ بہار میں بے روزگاروں کو روزگار ملا ہے۔ ریاست حکومت کی منشا ہے کہ آنے والے دنوں میں نوجوانوں کو روزگار ملے۔ جمہوریت میں سب کا اپنا نظریہ ہوتاہے، وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار تمام مسائل کے حل کرنے میں اہل ہیں۔
یو این آئی