ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 97 نئے معاملے، مجموعی تعداد 2263 ہوئی

author img

By

Published : May 23, 2020, 10:18 PM IST

بہار کے متعدد اضلاع میں کورونا سے مزید 97 لوگوں کے متاثر ہونے سے ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2263 ہوگئی ہے۔

in bihar, 97 new cases of corona, total to 2,263
بہار میں کورونا کے 97 نئے معاملے، مجموعی تعداد 2263 ہوئی

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سواب سیمپل جانچ رپورٹس میں ویشالی میں 23، مدھو بنی میں 14، کٹیہار میں 13، کھگڑیا میں 12، سوپول میں دس، پٹنہ میں سات، بیگو سرائے میں پانچ، سیوان اور نوادا میں تین تین، گیا اور لکھی سرائے میں دو دو اور نالندہ، اورنگ آباد اور جموئی میں ایک ایک مریض کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں پانچ خواتین شامل ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ متاثرین میں سے بیشتر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطح پر قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کا سواب سیمپل جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ متاثرین کے رابطہ میں آئے لوگوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ایک ساتھ 97 نئے پازیٹیو معاملات ملنے سے بہار میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2263 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.