ریاست بہار میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 113 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے کورونا وائرس ٹیسٹس میں سے 17 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے یہ سبھی بہار شریف کے رہنے والے ہیں. ان متاثرین میں سات خواتین شامل ہیں۔
ریاست میں 17 نئے مریضوں کی تشخی ہوتے ہی محکمہ صحت کے افسران الرٹ ہوگئے۔ محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے بتایا 'سبھی مریض نالندہ ضلع کے رہنے والے ہیں. ان میں 17,19 ,21 ,23, 26, 45 کی عمر کے لوگ شامل ہیں، اس کے علاوہ 50 سال کی 7 خواتین شامل ہیں'۔
پرنسپل سیکریٹری نے بتایا 'اس میں 16 مریض ایسے ہیں جو صدر اسپتال کے ڈاکٹر کے رابطے میں آئے تھے جن کو انفکشن ہوا تھا اور یہ سبھی افراد انہیں کے خاندان سے ہیں'۔
پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے بتایا 'دبئی سے لوٹے ایک 19 سالہ مریض کے رابطے میں آنے سے 26 لوگ اس وبا کے شکار ہوئے ہیں۔ ان میں بہارشریف کے صدر اسپتال کے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ اس مرض کی وجہ سے پٹنہ میں ایک کرونا مثبت مریض سامنے آیا ہے ہے جو اس کا سسر بتایا جارہا ہے. پٹاکے سلطان گنج تھانہ علاقے کے میوا ساو لین میں اس مریض کی تشخی ہوئی ہے۔
بہار میں کووڈ-19 سے اب تک 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ریاست میں کووڈ-19 کے مریضوں میں لگاتار اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔