ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 میں ضلع دربھنگہ کے دس اسمبلی حلقہ میں دوسرے مرحلے کے لئے گزشتہ 03 نومبر2020 کو ووٹنگ ختم ہو گئی۔
اب بقیہ پانچ اسمبلی حلقہ میں آئندہ 07 نومبر 2020 کو ووٹنگ ہوگی۔
اس کے لیے سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔
اسی سلسلے میں دربھنگہ کے جالے اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار ڈاکٹر مشکور عثمانی کی حمایت میں مشہور شاعر اور کانگریس پارٹی کے رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:ارریہ: نتیش کمار نے شگفتہ عظیم کے حق میں ووٹ کی اپیل کی
انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے بھی مودی اور نتیش کمار پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پورے بہار کا دورہ کیا ہے۔ بچہ بچہ تیجسوی یادو ہو گیا ہے، عوام 15 سال کا حساب مانگ رہی ہے اور انہیں عوام 15 برس کا سبق سیکھا دے گی۔
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ عوام وزیراعلیٰ نتیش کمار کو نہیں بخشے گی راہل گاندھی نے اپنے ہاتھوں میں لالٹین جلا دیا ہے، جو مشعل بن گیا ہے، جس سے روشنی پھیلی گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، میں جالے کی عوام سے دامن پھیلا کر ڈاکٹر مشکور عثمانی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرنے آیا ہوں ۔