عمران نے شاعرانہ انداز میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ پرشدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے وزیرداخلہ کے بیان پر کہا کہ وہ کسی سیاسی رہنما کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے شاہین باغ کی دادیوں کے سوالوں کے جواب دیں اور انہیں اپنے جواب سے مطمئن کرائیں۔
اس موقع پر نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دہلی میں کانگریس کی ہار پر کہا کہ ابھی وقت فاسسٹ طاقتوں کو حکومت سے باہر کرنا ہے۔ اہم یہ نہیں ہے کہ حکومت کون کرے گا؟ اہم بات یہ ہے کہ سنویدھان کو کون بچائے گا ، جو سیکولرازم اور آئین کے تحفظ کرنے کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ہم اس کے ساتھ ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ کانگریس اور اس کے رہنما پرینکا گاندھی ، راہل گاندھی نے ملک میں نفرت اور مذہبی تفریق کرنے والے قانون کی مخالفت پرزور طریقے سے کی ہے ۔ سی اے اے کو لیکر ہورہے مظاہروں میں جہاں سب سے زیادہ ظلم وزیادتی اور خونی کی ہولی کھیلی گئی ہے اس اتر پردیش میں پرینکا گاندھی دورہ کررہی ہیں ، مظاہروں کے درمیان پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے کنبہ سے مل کر ان کے غم میں برابر کاشریک بتایا ہے ، آج تک کوئی دوسرا رہنما ان غمزدہ کنبہ کے پاس نہیں پہنچاہے عمران یہاں قریب تین گھنٹے تک مظاہرے میں شامل رہے ۔انہوں نے اپنی مشہورنظمیں بھی پڑھی اور پرامن مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کی۔