وہ گذشتہ 40 برس سے ذہنی مرض میں مبتلا ہیں۔
ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، اس لیے انہیں پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے بعد ان کی صحت ٹھیک ہونے لگی۔
ڈاکٹرنارائن گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں سنہ 1997 میں سیجوفرینیا کی بیماری ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ذہنی اعتبار سے معذور ہوگئے۔
ان کی پیدائش 2 اپریل سنہ 1942 کو بھوجپور ضلع کے بسنتپور میں ہوئی۔
انہوں نے علم ریاضی میں کیلفورنیا یونیورسٹی سے سنہ 1969 سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔
سنہ 1971 میں انہوں نے شادی کر لی مگر ان کی ازدوجی زیادہ دنوں تک جاری نہ رہ سکی۔ کچھ دنوں بعد بعد ان کی اہلیہ ان سے الگ ہوگئی۔
سنہ 1972 میں ہمیشہ کے لیے وہ بھارت واپس گئے یہاں وہ آئی ٹی کانپور سے وابستہ ہوگئے۔