ETV Bharat / state

Imarat Shariah Foundation Day: امارت شرعیہ کے قیام کو ایک سو ایک سال مکمل - امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ

امارت شرعیہ Imarat Shariah بہار، اُڑیسہ و جھارکھنڈ کی تنظیمی میعاد کو ایک سو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ Imarat Shariah Foundation Day

Imarat Shariah Foundation Day
امارت شرعیہ کے قیام کو ایک سو ایک سال مکمل
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 5:44 PM IST

پٹنہ: امارت شرعیہ Imarat Shariah بہار، اُڑیسہ و جھارکھنڈ کی تنظیمی میعاد کو ایک سو ایک سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر امارت شرعیہ کے میٹنگ ہال میں یہ تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کی۔ Imarat Shariah Foundation Day

اس موقع پر انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں امارت شرعیہ کے قیام کے اسباب و محرکات اور امراء شریعت کے جہد مسلسل اور سرگرم ملی قیادت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان اکابرین کی ہمہ جہت دینی و علمی اور فکری صلاحیت، تواضع و انکساری اور اخلاص و للہیت کے نتیجے میں امارت شرعیہ ترقی و استحکام کے بام عروج پر پہنچی اور انہیں بزرگوں کے نقوش و خطوط پر آج بھی یہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس لئے ہم سب کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم لوگ فکر و عمل کے اتحاد کے ساتھ خدمت خلق کے جذبہ سے امارت شرعیہ کے مقاصد کو آگے بڑھائیں۔ Imarat Shariah Has Completed 101 Years

قاضی شریعت مولانا انظر عالم قاسمی نے کہا کہ بانی امارت شرعیہ مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد ایک دوراندیش اور بابصیرت مذہبی قائد و رہنما تھے، ان کی نظر مستقبل پر بڑی گہری تھی کہ آنے والے دنوں میں ملک کے جو منظر نامے ہوں گے اس وقت امارت شرعیہ کی اہمیت مزید دو چند ہوگی اور آج ہم لوگ محسوس کر رہے ہیں اس لیے ان کے رفقاء نے ان کے افکار کو عام کیا جس سے ادارہ ترقی کرتا رہا۔ نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ یوم تاسیس امارت شرعیہ کی یہ نشست کوئی رسمی چیز نہیں ہے، بلکہ یہ یوم شکر ہے، یوم احتساب ہے اور یوم عہد ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ادارہ کو نفع بخش ادارہ بنایا ہے جس پر ہم لوگوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ Imarat Shariah Has Completed 101 Years

یہ بھی پڑھیں: امارت شرعیہ کے سو سال مکمل

امارت شرعیہ کے چیف مفتی مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ ملت کا دھڑکتا ہوا دل ہے اور ہم سب اس کے پاسبان ہیں، اس لیے ہم سب کو اللہ کے سامنے جوابدہی کے احساس کے ساتھ کام کرنا چاہیے، انسانی زندگی میں حالات آتے رہتے ہیں، ہم کو شکستہ دل نہیں ہونا چاہیے بلکہ اصل ہمت و حوصلہ سے کام کرنا چاہیے کیونکہ امارت شرعیہ کی روشن تاریخ رہی ہے، الحمد للہ حال اور تابناک ہے اور ان شا اللہ ادارہ کا مستقبل بھی روشن رہے گا۔ Imarat Shariah Foundation Day

اس موقع پر مولانا سہیل احمد ندوی، مفتی سعید الرحمان قاسمی ،مولانا وصی احمد قاسمی، مولانا سہیل اختر قاسمی، مولانا رضوان احمد ندوی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔Imarat Shariah Foundation Day

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.