ETV Bharat / state

امارات شرعیہ ایک دستوری ادارہ ہے: نائب امیر شریعت

امارات شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ حضرت امیر شریعت سابع مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد تمام اراکین کے اندر جو فکر مندی محسوس کی جا رہی ہے وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔

امارات شرعیہ ایک دستوری ادارہ ہے: نائب امیر شریعت
امارات شرعیہ ایک دستوری ادارہ ہے: نائب امیر شریعت
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 12:51 PM IST

ارریہ : امارات شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ حضرت امیر شریعت سابع مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد تمام اراکین کے اندر جو فکر مندی محسوس کی جا رہی ہے وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔

امارات شرعیہ ایک دستوری ادارہ ہے: نائب امیر شریعت
امارات شرعیہ ایک دستوری ادارہ ہے: نائب امیر شریعت

انہوں نے کہا کہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ حضرت امیر شریعت سابع کے چلے جانے کے بعد جو ایک ناقابل تلافی خلا پیدا ہوا ہے، وہ خلا ظاہری طور پر اسباب کے درجے میں پر ہوتا نظر نہیں آتا لیکن حضرت کی توجہ اور پوری جماعت اور کمیٹی کی اگر یہ ہی لگن رہی تو بہت سے عزائم اور منصوبے، جو حضرت امیر شریعت کے انتقال کی وجہ سے ادھورے رہ گئے ہیں، انشا اللہ پورے ہوں گے۔

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امارت شرعیہ کے کارواں کو متحد ہوکر آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، امارت شرعیہ کو بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابو المحاسن محمد سجاد رحمۃاللہ علیہ کے خواب کی طرح سجائیں گے۔

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ امارات شرعیہ ایک الہامی اور دستوری ادارہ ہے، وہ عنداللہ اور عند الناس مقبول ہے، اور اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس امارت شرعیہ نے اپنے سو سال بہت کامیابی کے ساتھ مکمل کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Farmer Protest: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے حکومت کو ایک پھر متنبہ کیا

انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس ادارہ کو ہر دور میں ایسے امراء شریعت اور نائبین عطا فرمائے، ایسے نظماء، قضاۃ، مفتیان اور اراکین نصیب فرمائے جن کی محنتوں، جانفشانیوں نے اس کو ایک شجر طوبی بنا دیا جس کی جڑیں زمین میں ہیں اور شاخیں ہر سو پھیلی ہوئی ہیں اور جس شجر سایہ دار کے سایے سے پوری ملت نفع حاصل کر رہی ہے، انشاءاللہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو ایسا امیر شریعت عطا فرمائیں گے جو امارات شرعیہ کے لئے مفید ہوگا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.