ETV Bharat / state

Illegal Occupation of Waqf Estate Property: ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ

ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کا دائرہ 22 ہزار ایکڑ زمین کا تھا تاہم ناجائز قبضہ، غیر قانونی خرید و فروخت نے اس کے دائرے کو محدود کردیا ہے، تاہم اب اسٹیٹ کی زمین کو غیر قانونی قبضہ سے اپنے تحویل میں لینے کے لیے سنی وقف بورڈ پٹنہ اور متولی کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ Illegal Occupation of Waqf Estate Property

ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 4:28 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کا دائرہ 22 ہزار ایکڑ زمین کا تھا تاہم ناجائز قبضہ، غیر قانونی خرید و فروخت نے اس کے دائرے کو محدود کردیا ہے، تاہم اب اسٹیٹ کی زمین کو غیر قانونی قبضہ سے اپنے تحویل میں لینے کے لیے سنی وقف بورڈ پٹنہ اور متولی کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ Illegal Occupation of Waqf Estate Property

ویڈیو
اطلاعات کے مطابق سنہ 1918 میں ضلع گیا کے بڑے زمیندار بابو ارشاد علی خان نے اپنی 22 ہزار ہیکڑ زمین کو وقف علی الاولاد کردیا۔ آزادی کے بعد وجود میں آئی سرکاری وقف بورڈ میں زمین کا وقف نامہ درج ہوا، تاہم گزشتہ چالیس پچاس سالوں کے درمیان وقف بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی املاک کو خرد برد کر دیا گیا۔ آج ارشاد علی خان کی جانب سے وقف کئے گئے زمین کی حقائق یہ ہیکہ آج ان کی وقف کی زمین ڈھونڈھنے سے نہیں ملتی۔
ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ
ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ

دراصل موضع بھدیہ پرگنہ شیرگھاٹی ضلع گیا کے رہنے والے ارشاد علی خان ولد حاجی احمد علی خان مرحوم نے سنہ 1918 میں سینکڑوں ہیکڑ اپنی زمین وقف کر دی تھی جس کا وقف نمیر 99، وقف نمبر 503 اور وقف نمبر 93 ہے تینوں وقف نامہ کے مطابق کل 22 ہزار ہیکڑ زمین تھی جس میں شہر گیا سے لیکر بارہ چٹی بلاک کے مختلف علاقوں تک یہ زمین پھیلی ہوئی تھی لیکن اتنے بڑے وقف اسٹیٹ ہونے کے باوجود آج اسٹیٹ کے ہاتھ خالی ہیں اس حالت کا ذمہ کوئی اور نہیں بلکہ وقف بورڈ پٹنہ ذمہ دار ہے۔ Illegal Occupation of Waqf Estate Property

اس کے تعلق سے کہا جاتاہے کہ وقف بورڈ کے ذمہ داروں نے قابضین کو راحت پہنچائی ہے کئی املاک کا مقدمہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے برسوں سے قانونی لڑائی جاری ہے لیکن آج تک کوئی حل نہیں نکلا، یہی نہیں کچھ جانکار ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کے وقف نامہ پر بھی سوال کھڑے کرتے ہیں۔ حالانکہ اب وقف بورڈ اور وقف نمبر 99 کے متولی عارف خان عرف خرم خان نے جائیداد کو اپنے قبضے میں لینے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، سنی وقف بورڈ پٹنہ نے ضلع رجسٹرار کو مکتوب بھیج کر ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی فروخت کی گئی زمین کی تصدیق اور رجسٹری کاپی مانگی ہے، ساتھ ہی ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کے تحت شہر گیا میں واقع ایک بڑی مارکیٹ کے کچھ دکانداروں کو بھی نوٹس دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

متولی وقف نمبر 99 عارف خان کہتے ہیں کہ تکنیکی اعتبار سے وقف اسٹیٹ کے پاس سبھی چیزیں دستیاب ہیں قانونی کارروائی اور لڑائی دونوں جاری ہے وقف کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، اس اسٹیٹ کو برباد کرنے میں کچھ رہنماؤں کا بھی ہاتھ ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی وقف اسٹیٹ کے حوالے سے نوٹس لیا ہے وقف بورڈ کی کارروائی تیزی کے ساتھ ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.