ETV Bharat / state

Flagged Off Rally بہار پولیس کی بائیک ریلی، عام لوگوں کے مسائل سے اعلیٰ عہدیداروں کو واقف کروایا جائے گا - پولیس کی جانب سے ضلع کے ہرگاوں اور وارڈ

ضلع گیا میں بہار یوم پولیس کے موقع پر آج سے ایک ہفتے تک عوامی رابطہ بائک ریلی کا آغاز ہوچکا ہے۔ مگدھ کمشنری کے آئی جی چھترنیل سنگھ نے ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کرروانہ کیا ہے۔اس میں پانچ ضلع کی پولیس شامل تھی۔

یوم پولیس پر نکالی گئی عوامی ملاقاتی ریلی

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 3:14 PM IST

یوم پولیس پر عوام سے مضبوط رابطہ قائم کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد

گیا: یوم بہار پولیس کے موقع پر محکمہ کی جانب سے بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کے تحت ضلع کے ہرگاوں اور وارڈ تک پہنچا جائے گا اور وہاں عام لوگوں سے ملاقات کی جائے گی۔ وہیں دیگر امور پر بھی بات کی جائے گی۔ عام لوگوں کے مشورے مسائل اور پریشانیوں کو پٹنہ ہیڈکوارٹر تک پہنچایا جائے گا۔ ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے آج پولیس لائن میں بتایا کہ عوام سے گفتگو کے دوران وہ مسائل کو جانیں گے جوکہ پولیس سے متعلق ہوں گے۔پولیس کی ٹیم مسائل کو قلم بند کرکے اپنے اعلی افسران کو دیں گے۔اس کے بعد اعلی افسران اس کے مطالعہ کے بعد اس کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسی کے تعلق سے پولیس لائن سے ریلی شروع کی گئی ہے۔بائیک ریلی میں سو سے زائد پولیس اہلکار اور افسران شامل ہیں جو گاوں اور وارڈوں میں جائیں گے اور وہاں کے لوگوں سے بات کریں گے۔ اس موقع پر آئی جی چھتر نیل سنگھ نے کہاکہ عوامی بات چیت کا مقصد بنیادی طور پر لوگوں سے رابطہ قائم کرنا۔ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ایسا نہیں ہے کہ صرف وارڈ کونسلر یا مکھیا سے رابطہ کرکے اس مہم کو مکمل کیا جائے گا بلکہ اس مہم عام لوگوں سے باتیں کرنی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر افسران کو حکم دیا کہ وہ عام لوگوں سے ملیں اور ان سے مختلف موضوعات پر بات کریں تب ہی عوامی ملاقات کا مقصد کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Astana Hazrat Pir Mansoor حضرت پیر منصور کا آستانہ گنگا جمنی تہذیب کی علامت

عوام سے براہ راست ملنے کی ضرورت:
آئی جی نے کہاکہ عوام سے پولیس کا براہ راست ملنا وقت اور حالات کی ضرورت ہے جسے پولیس محکمہ پوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے پولیس امن وامان کے لئے اس رابطے کو ضروری تسلیم کرتی ہے۔ اس ایک ہفتے کے دوران دوسرے پروگرام بھی ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.