ETV Bharat / state

این ڈی اے سے تال میل نہیں ہونے پر جے ڈی یو اترپردیش میں تنہا انتخاب لڑے گا: کشواہا

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:49 PM IST

سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے میں تال میل نہیں ہونے کی صورت میں ان کی پارٹی تنہا اپنے دم پر اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب لڑے گی۔

این ڈی اے سے تال میل نہیں ہونے پر جے ڈی یو اترپردیش میں تنہا انتخاب لڑے گا: کشواہا
این ڈی اے سے تال میل نہیں ہونے پر جے ڈی یو اترپردیش میں تنہا انتخاب لڑے گا: کشواہا

بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) پارلیمانی بورڈ کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے میں تال میل نہیں ہونے کی صورت میں ان کی پارٹی تنہا اپنے دم پر اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب لڑے گی۔

کشواہا نے بدھ کو یہاں جے ڈی یو ضلع دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اتر پردیش میں این ڈی اے کے ساتھ اتحاد ہو اس کے لئے بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ساتھ بات کرے گی۔

جے ڈی یو لیڈر نے واضح کیاکہ اگر کسی وجہ سے این ڈی اے کے ساتھ اتحاد نہیں ہو پایا تو بھی ان کی پارٹی اتر پردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں ایک بار پھر سے جے ڈی یو کو نمبر ون پارٹی بنایا جائے گا۔ تنظیم کی مضبوطی اور عام لوگوں سے سیدھے طور پر جڑنے کیلئے پارٹی کے ذریعہ ریاست گیر ” جن سنواد یاترا“ نکالی گئی ہے۔

کشواہا نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جے ڈی یو میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہم سبھی متحد ہیں اور ایک ہو کر تنظیم کی مضبوطی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے باتوں کو عوام الناس تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:ہم لوگ کام پر یقین رکھتے ہیں، تشہیر پر نہیں: نتیش کمار

انہوں نے کہا کہ بہار ہی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے اپنی بات کہہ چکے ہیں۔ اب وزیراعظم اس سے متعلق جلد فیصلہ لیں۔

اس موقع پر جے ڈی یو کی ضلع صدر اشو میگھ دیوی ، جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری درگیش رائے، جے ڈی یو سنواد یاترا کے انچارج پرشانت کمار پنکج، جے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی ودیا ساگر نشاد، سابق رکن اسمبلی راج کمار رائے اور جے ڈی یو انتہائی پسماندہ سیل کے ریاستی نائب صدر ونود چودھری نشاد موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.