پٹنہ:شوشت انقلاب پارٹی کے قومی صدر و سابق مرکزی وزیر ناگمنی نے آج اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں جس طرح کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے وہ تشویشناک ہے، آئے دن لوگوں کا قتل ہو رہا ہے، حکومت کرائم کو روکنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، کشواہا سماج کو جس طرح ٹارگٹ کیا گیا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، ابھی حالیہ دنوں پٹنہ سیٹی میں کشواہا سماج کے ایک شخص کا دن دہاڑے قتل عام ہوا، اس سے قبل بھی دوسرے اضلاع میں کشواہا برادری پر ظلم و زیادتی کی جاتی رہی ہے مگر اب ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اس کا جواب آنے والے پارلیمانی انتخاب میں دیں گے.
ناگمنی نے کہا کہ بہار میں بندوق کا لائسنس فری کر دینا چاہیے تاکہ لوگ اپنی حفاظت کے لیے اسے رکھ سکیں، امریکہ میں بندوق کا لائسنس فری ہے، کوئی بھی لے سکتا ہے اس وجہ سے وہاں کرائم کا گراف سب سے نیچے ہے، اگر ہر ایک شخص کے پاس بندوق ہوگا تو کوئی کسی پر حملہ نہیں کرے گا، ناگمنی نے کہا کہ میں اپنے سماج کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ موجودہ دور میں زمین فروخت کر کے بھی اگر بندوق اور اس کا لائسنس لینا پڑے تو بیشک لیں، ورنہ آپ کی حفاظت کرنے والا یہاں کوئی نہیں، اپنے خاندان کے لوگوں کا محافظ خود آپ کو ہی بننا پڑے گا۔
ناگمنی نے بہار حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت صرف اپنی تقریروں میں ہی بہار کا ماحول شانت بتانے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی خود زمینی حقیقت کا پتہ لگانے نکلیں تو انہیں بھی احساس ہو کہ بہار کی عوام کتنے خوف اور ڈر میں جی رہی ہے. اس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ کشواہا سماج کا ایک فرد فرد اپنی حفاظت میں خود کھڑا ہو۔
مزید پڑھیں:بہار: جرائم پیشہ افراد گرفتار