ETV Bharat / state

'کرسی کی لالچ ہوتی تو بی جے پی سے اتحاد کر لیتا' - شیرگھاٹی گیا

تیجسوی یادو نے انتخابی جلسے میں کہا کہ اگر کرسی کی لالچ ہوتی تو بی جے پی سے مل کر وزیراعلیٰ بن گیا ہوتا۔ تاہم آرجے ڈی نے کبھی فسطائی طاقتوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

If I was greedy for seat, I would have allied with BJP Said Tejaswi Yadav
'کرسی کی لالچ ہوتی تو بی جے پی سے اتحاد کر لیتا'
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 4:09 AM IST

ریاست بہار میں ضلع گیا کے شیرگھاٹی میں سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکزی و ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں وزیر اعلی نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ڈی این اے خالص ہے آپ کو ثابت کرنے کے لئے آپ کے ہی اتحادیوں نے حکم دیا تھا۔

'کرسی کی لالچ ہوتی تو بی جے پی سے اتحاد کر لیتا'

عظیم اتحاد میں آرجے ڈی کے ٹکٹ پر شیرگھاٹی حلقہ کی امیدوار منجو اگروال کی تشہیر کی غرض سے تیجسوی یادو شیرگھاٹی پہنچے تھے۔

یہاں انہوں نے رنگ لال ہائی اسکول کے میدان میں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور کہا کہ پندرہ سالوں سے ڈبل انجن حکومت میں سی ایم کی کرسی نتیش کمار سنبھال رہے ہیں باوجود کے روزی روٹی کے لئے ریاست سے ہجرت کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا ہے، کئی محکموں میں لاکھوں نوکریوں کی ضرورت ہے اور 15 سالوں سے تاحال وہ سلسلہ قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں کام نہیں ہوئے، کارخانے نہیں لگے جس کے نتیجے میں غربت ختم نہیں ہو رہی ہے۔ کار خانے نہیں لگا پائے تو غیر ذمہ دارانہ بہانہ بنا دیا کہ ہمارے علاقے سمندری علاقے سے جڑے نہیں ہیں اس لئے کوئی بھی بڑی صنعت کا کاروباری یہاں نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو یاد ہے کہ لالو پرساد یادو نے وزیر ریل رہتے ہوئے تین فیکٹری کھولی تھی، اس وقت کیا بہار کی سرحد سمندر پر تھی؟

انہوں نے 2015 اسمبلی انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے لالو پرساد کے ساتھ انتخابات لڑا اور جیت کے بعد الگ ہو گئے۔ نتیش نے ایسا کرکے لالو یادو کو دھوکا نہیں دیا ہے بلکہ بہار کے بارہ کروڑ عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ مستقل حکومت چاہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو کرسی سے پیار ہے، بے روزگاری، خراب ہیلتھ اور ایجوکیشن سسٹم پر این ڈی اے بات نہیں کر رہا ہے، ہم نے اس معاملے کو زبردست طریقے سے اٹھایا ہے۔

انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی سرکار بنتی ہے تو دس لاکھ نوکریاں دیں گے اور ساتھ ہی نو کریوں کے لئے فارم بھرنے کے لئے رقم بھی نہیں لی جائے گی۔ کسانوں کا قرض معاف کردیا جائیگا۔ بہار اپنی بجلی پیدا کریگا جس جس سے ہمیں مہنگی قیمت پر بجلی دستیاب نہیں ہوگی۔

انہوں کہا کہ آرجے ڈی واحد علاقائی پارٹی ہے جس نے فرقہ وارانہ طاقتوں کے ساتھ بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملایا۔ بی جے پی سب سے زیادہ لالو یادو سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کرسی کی لالچ ہوتی تو وہ بی جے پی سے مل کر حکومت بنالیتے۔ بتادیں کہ شیرگھاٹی کے جلسہ عام میں لوگوں کاہجوم تھا۔ تیجسوی یادو خطاب کے دوران رہ رہ کر اپنے والد کے انداز کو بھی اپنارہے تھے۔ اپنے اوپر ریلوے ٹینڈر کیس پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں داڑھی بھی نہیں آئی تھی اس وقت ایک سازش کے تحت الزامات لگا کر مقدمہ درج ہواتھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.