ETV Bharat / state

مگدھ زون میں آئی جی کی تقرری - انسپکٹر جنرل آف پولیس

ریاست بہار کے مگدھ زون میں اب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی بجائے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی ) کی خدمات بحال ہوں گی۔

مگدھ زون میں آئی جی کی تقرری
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:06 AM IST

آئی جی کے طور پر سنہ 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر پارس ناتھ کی تعیناتی ہوئی ہے اور ان کا دفتر گیا میں ہوگا۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈی آئی جی کے عہدے کو ختم کرکے آئی جی کے عہدے کو ریاستی حکومت نے بحال کیا ہے۔

پارس تاتھ، آئی جی، ویڈیو

حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے نیز مجرمانہ سرگرمیوں پر شکنجہ کسنے اور پولیس کے کام کاج میں تبدیلی لانے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔

مگدھ زون کے پہلے آئی جی بنے پارس ناتھ نے جمعہ کی شام کو عہدے کاچارج لیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے اور لاء اینڈ آرڈر کو مزید مستحکم کیا جائے گا نیز مجرمانہ سرگرمیوں پر روک لگے گے۔

Intro:ریاست بہار کے مگدھ زون میں اب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جگہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی ) کی خدمات بحال ہوگی ۔مگدھ زون کے ہیڈ کواٹر گیا میں آئی جی کادفتر ہوگا جہاں سے وہ خدمات انجام دیں گے ۔گیا میں پہلے آئی جی کے طور پر 1996 بیچ کے آئی پی ایس پارس ناتھ کی تعیناتی ہوئی ہے Body:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈی آئی جی کے عہدے کو ختم کرکے آئی جی کے عہدے کو ریاستی حکومت نے بحال کیا ہے ۔اس سے پہلے مگدھ کمشنری کے ہیڈ کواٹر گیا میں ڈی آئی جی بیٹھا کرتے تھے ۔لیکن اب آئی جی بیٹھیں گے ۔حکومت نے لاء اینڈآرڈر کو بہتر بنانے اور مجرمانہ واقعات پر شکنجہ کسنے سمیت پولیس کے کام کاج کوبدلنے کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے ۔آئی جی کے بیٹھنے سے مگدھ کمشنری کے پولیس افسران کو بھی آسانیاں ہونگیں کہ انہیں پٹنہ رپورٹ کرنے کے بجائے گیاہی میں رپورٹ کرنا ہوگا۔آئی جی کے عہدے کی بحالی سے عوام کو بھی فاِئدہ حاصل ہوگا اور پولیس کے بڑے افسر سے رابطہ کرسکیں گے ۔اس سے پہلے آئی جی سطح کے افسر شکایت کنندگان کو ملنے کے لئے ریاست کی راجدھانی پٹنہ جاناپڑتاتھا لیکن وہ یہیں مل سکیں گے Conclusion:مگدھ کمشنری کے پہلے آئی جی بنے پارسناتھ نے جمعہ کی شام کو عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے ۔اس موقع پر آئی جی پارس ناتھ نے عوام سے یقین دہانی کی کہ پولیس اور عوام کے تعلقات بہتر ہونگے ۔جو کام پولیس کے ذریعے اچھے ہورہے ہیں اسکو مزید بہتر بنایاجائیگا ۔لاء اینڈآرڈر کومزیدمستحکم کیاجائیگااور مجرمانہ واقعات پرشکنجہ ہرحال میں کساجائیگا ، عوام کی شکایت وہ کسی وقت بھی سننے کوتیارہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ زون تھا صرف عہدے میں ترقی ہوئی ہے ۔نکسلی ، دہشت گردی جیسے واقعات پر پولیس کی سخت نگاہ ہوگی
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.