ETV Bharat / state

Funeral Of Hafiz Sad گروگرام میں شہید ہوئے امام حافظ سعد کو سپردخاک کردیا گیا - حافظ سعد کو گزشتہ روز ہریانہ کے گرو گرام

شہید حافظ سعد کی نماز جنازہ میں امارت شرعیہ کا وفد پہنچا، حافظ سعد کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا، مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے گروگرام واقعہ کی مذمت کی اور کہاکہ حکومت قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

گروگرام میں شہید ہوئے  امام حافظ سعد کو سپردخاک کردیا گیا

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 8:08 PM IST

Updated : Aug 2, 2023, 9:55 PM IST

گیا: بہار کے رہنے والے حافظ سعد کو گزشتہ روز ہریانہ کے گرو گرام میں بہیمانہ قتل کردیا تھا۔ آج آبائی گاؤں میں نمناک آنکھوں سے ان کی تدفین کی گئی۔ امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے بتایا کہ انجمن مسجد گروگرام کے امام حافظ سعد کو فسادیوں نے شہید کردیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ متوفی امام سیتامڑھی ضلع کے نان پور بلاک کے پنڈول بزرگ پنچایت کے منیاڈیہ گاؤں وارڈ نمبر 8 کا رہنے والے تھے ۔ ان کی موت سے اہل خانہ کے علاوہ علاقے میں غم اور غصے کا ماحول ہے۔ ناظم شبلی القاسمی کی قیادت میں امارت شرعیہ کے وفد نے پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور نماز جنازہ میں بھی وفد شریک ہوا۔

ساتھ ہی وفد نے بہار حکومت سے بھی اہل خانہ کو مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاکہ مرکزی حکومت اس معاملے پر سخت کاروائی کرے۔ حافظ سعد کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور گھر میں وہ بڑے تھے۔ نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ناظم مولانا شبلی القاسمی نے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ حافظ سعد کا تعلق بہار سے ہے اس لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار شہید کے اہل خانہ کو تسلی کے ساتھ مالی اور قانونی مدد فراہم کریں۔ وزیراعلی بھارت سرکار سے بھی بات کریں اور جوبھی قانونی مدد حافظ سعد کے اہل خانہ کو ہو وہ بہار حکومت دستیاب کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:Imam of Sitamarhi Killed in Gurugram: مقتول امام کی میت کوآج آبائی مقام لایا جائے گا

امارت شریعہ کا وفد حافظ سعد کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مدھوبنی کے بسفی بلاک کا بھی دورہ کرے گا۔ وفد وہاں اصغر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرے گا۔ اصغر کا گزشتہ روز مہاراشٹر میں ٹرین میں سفر کے دوران ایک سنکی پولیس جوان کے ذریعہ قتل کردیا گیا تھا۔ مفتی ثناء اللہ قاسمی نے کہا کہ ہم ان دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس کارروائی کرے اور مجرموں کو کڑی سزا دی جائے تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

Last Updated : Aug 2, 2023, 9:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.