ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی 'جل جیون ہریالی' کے تحفظ کے لئے معاشرے کو بیدارکرنے کی غرض سے انسانی زنجیر تشکیل کی گئی۔
اہم زنجیر گاندھی میدان میں تھی جہاں محکمہ زراعت کے ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار سمیت ضلع کے اعلی حکام، اسکولی طلباء و طالبات اور سبھی طبقے کے افراد ضلع گیا کا نقشہ انسانی زنجیر کی شکل میں بنایا۔
![گیا: جل جیون ہریالی کے تحفظ کے لئے بنی انسانی زنجیر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-02-human-chain2020-in-gaya-vis-01a-bhurc10003_19012020125122_1901f_1579418482_488.jpg)
یہاں غبارے اڑا کر زنجیر کی شروعات کی گئی۔گاندھی میدان کے علاوہ شہر گیا کے پہلے سے طے راستوں پر انسانی زنجیر بنائی گئی۔صبح دس بجے سے ہی لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
![گیا: جل جیون ہریالی کے تحفظ کے لئے بنی انسانی زنجیر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-02-human-chain2020-in-gaya-vis-01a-bhurc10003_19012020125122_1901f_1579418482_278.jpg)
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا نے ساڑھے گیارہ بجے سے قبل سبھی سڑکوں کاجائزہ لیا ۔اس دوران جل جیون ہریالی، نشہ سے نجات اور کم عمری شادی اور جہیز کی رسم کے خاتمے کے خلاف مختلف نغمے مقامی فنکاروں کے ذریعے پیش کئے جارہے تھے۔
![گیا: جل جیون ہریالی کے تحفظ کے لئے بنی انسانی زنجیر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-02-human-chain2020-in-gaya-vis-01a-bhurc10003_19012020125122_1901f_1579418482_609.jpg)
انسانی زنجیر میں شامل ہونے آئے خواتین نے کہا کہ 'حکومت کی جل جیون ہریالی مہم سبھی مخلوق کے لئے ہے۔ انسان کی زندگی میں پانی اور ہریالی دونوں ہی انتہائی ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ معاشرے کی برائیوں کے خاتمہ کے لئے جو قدم اٹھائے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔