ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف ارریہ میں انسانی زنجیر

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:44 AM IST

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ارریہ کی عوام نے سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا اور متنازع قانون کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

سی اے اے کے خلاف ارریہ میں انسانی زنجیر
سی اے اے کے خلاف ارریہ میں انسانی زنجیر

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں احتجاج کر رہے لوگوں نے شہر کے چاندنی چوک سے لے کر ارریہ کے زیرو مائل تک انسانی زنجیر بنا کر ریاستی و مرکزی حکومت کو خاموش پیغام دینے کی کوشش کی۔ انسانی زنجیر میں مرد کے علاوہ خواتین، بچے ،بوڑھے، طلباء اور شہر کے علماء کرام و دانشوران بھی شریک ہوئے۔

سی اے اے کے خلاف ارریہ میں انسانی زنجیر

انسانی زنجیر کے بعد 'ہم ہیں بھارت' نامی تنظیم کے کارکنان نے شہر کے ٹاون ہال سے چاندنی چوک تک جلوس کی شکل میں چل کر آئے جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وارڈ کونسلر کمال حق نے کہا کہ یہ حکومت بھارتی عوام کو پریشان کر رہی ہے، یہ حکومت نہیں چاہتی کہ عوام مرکزی حکومت سے سوال کرے، اس وجہ سے یہ سب حربہ اختیار کرکے یہاں کے لوگوں کو الجھا کر رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری شباب پر ہے۔

ہم ہیں بھارت کے کنوینر زاہد انور نے کہا کہ 'یہ حکومت تانا شاہی بن کر زیادہ دنوں تک ہم پر حکومت نہیں کر سکتی، تاریخ گواہ ہے ایسی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی سے ملک کا غریب، پسماندہ اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگ پریشان ہوں گے، ہم ان کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوتا تب تک لڑتے رہیں گے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی اظہار خیال کیا۔

Intro:سی اے اے قانون کے خلاف انسانی زنجیر

ارریہ : مرکزی حکومت کے ذریعہ لایا گیا سی اے اے قانون ، مجوزہ این آر سی و این پی آر کے خلاف ارریہ کی عوام سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا اور سیاہ قانون واپس لئے جانے کی مانگ کی. احتجاج کر رہے لوگوں نے شہر کے چاندنی چوک سے لیکر ارریہ کے زیرو مائل تک انسانی زنجیر بنا کر ریاستی و مرکزی حکومت کو خاموش پیغام دینے کی کوشش کی. انسانی زنجیر میں مرد کے علاوہ خواتین، بچے ،بوڑھے، طلباء اور شہر کے علماء کرام و دانشوران شریک ہوئے.

Body:انسانی زنجیر کے بعد ہم ہیں بھارت نامی تنظیم کے کارکنان نے شہر کے ٹاون ہال سے چل چاندنی چوک تک جلوس کی شکل میں چل کر آئے جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا. عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق نے کہا کہ یہ حکومت ہندوستانی عوام کو پریشان کر رہی ہے، یہ حکومت نہیں چاہتی کوئی بھی عوام اس کے ذریعہ نہیں کئے گئے کاموں کے بارے میں سوال کرے، اس وجہ سے یہ سب حربہ اختیار کر یہاں کے لوگوں کو الجھا کر رکھنا چاہتی ہے، مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے.

Conclusion:ہم ہیں بھارت کے کنوینر زاہد انور نے کہا کہ یہ حکومت تانا شاہی بن کر زیادہ دنوں تک ہم پر حکومت نہیں کر سکتی، تاریخ گواہ ہے ایسی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے. یہ سی اے اے قانون اور مجوزہ این آر سی سے ملک کا غریب، پسماندہ اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگ پریشان ہوں گے، ہم ان کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوتا تب تک لڑتے رہیں گے. اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی اظہار خیال کیا.

بائٹ......زاہد انور ، کنوینر ہم ہیں بھارت
بائٹ...... کمال حق ، سابق وارڈ کاؤنسلر
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.