یہاں کانگریس کارکنان نے گاندھی خاندان کے افراد کی سیکورٹی میں تخفیف کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ اور ان کی پارٹی کے خلاف نارے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس دوران کانگریس کے یوتھ رہنما رتیکانت جھا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی جے پی اور امیت شاہ نے بدلے کی سیاست کی ہے اور راہل گاندھی، سونیا گاندھی کی ایس پی جی سیکورٹی کو ہٹا دیا ہے۔
رتیکانت کا مزید کہنا ہے کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سیکورٹی بھی اسی طرح سے ہٹائی گئی تھی اور ٹھیک اس کے دو دن بعد ان پر حملہ ہوا تھا اور ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
رتیکانت نے بی جے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹھیک اسی طرح ایک سازش کے تحت گاندھی خاندان کے افراد کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹائی گئی ہے، وہیں بی جے پی نے بدلے کی سیاست کے تحت سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو جیل میں قید کیا ہے یہ سب ایک بڑی سازش کا نتیجہ ہے۔