ETV Bharat / state

گیا: یوم صحافت کے موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد - صحافیوں نے شرکت کیا۔

گیا میں قومی یوم صحافت کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ سمیت ضلع کے متعدد صحافیوں نے شرکت کیا۔

گیا: یوم صحافت کے موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 8:10 AM IST

ریاست بہار کے گیا میں قومی یوم صحافت کے موقع پر ' عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران میڈیا کے کردار اور اثرات' کے عنوان پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا گیا جس میں ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ سمیت ضلع کے متعدد صحافیوں نے شرکت کیا۔

پروگرام کا آغاز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور صحافیوں نے شمع جلاکر کیا اور کورونا کے موجودہ دور میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے تجربات اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

صحافیوں نے اپنے تاثرات کے اظہار میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران بغیر کسی سہولیات اور وسائل کے باوجود تمام صحافیوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا.

ویڈیو

کورونا کے دوران بڑے پیمانے پر صحافیوں نے اپنی رپورٹ میں کورونا سے بچاو کے طریقے اور ضروری جانکاریاں فراہم کیں، جس سے لوگ خود ہی اس وباء سے محتاط ہونے لگے، جسمانی فاصلے سمیت ہاتھوں کودھونا اور ماسک پہننا، بغیر کسی ضرورت کے گھر سے نہیں نکلنے پر بھی لوگوں کو بیدار کیا حکومت اور انتظامیہ کے اصولوں کو گھر گھر پہنچانے میں میڈیا نے ایک بڑی ذمہ داری ادا کی، حکومت اور انتظامیہ کی کوتاہیوں کو بھی اجاگر کیا اور لوگوں کے مسائل کو انتظامیہ تک پہنچاکر اسے حل کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کے مسائل اور ان کے جذبے کو بھی عوامی سطح پر پیش کیا جس کے نتیجے میں کئی مزدوروں کو فوری مدد ہوئیں تاہم ان سب کے درمیان صحافیوں کو بھی اس وبائی مرض سے متاثر ہونے کا خوف تھا بلکہ اس کے اوپر کہا جائے تو نوکری بھی جانے کا ذہنی دباؤ تھا، کیونکہ جس طرح سے بڑے بڑے میڈیا ہاوسز میں اخراجات کم کرنے کے نام پر صحافیوں کو نوکریوں سے نکالے جا رہے تھے اسے دیکھ کر ایک بڑا دباؤ تھا اس کے باوجود بہتر سے بہتر کام کیا گیا ہے

متعدد چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے صحافیوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی میڈیا اپنے کردار سے معاشرے اور حکومت و انتظامیہ کے درمیان کڑی بنا ہوا ہے. کئی مسائل پیش آتے ہیں لیکن پھر بھی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہماری تحریر اور رپورٹ سے معاشرے کا ماحول خراب نہ ہوں اور نہ ہی کسی کے دل میں خوف بیٹھے بلکہ ہمارے تحریر اور رپورٹ سے سے معاشرے کا نقصان ہرگز نہیں ہو۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کورونا وباء کے دوران گیا کے صحافیوں کے ذریعے کیے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے دوران انتظامیہ کو عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنے میں میڈیا کا بڑا رول رہاہے خاص طور پر لاک ڈاون کے دوران پڑنے والے تہواروں کو لیکر میڈیا نے جوذمے داری انجام دی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قومی سطح پر تبلیغی جماعت کو لیکر خبریں مسلسل چلائی گئی اس سے معاشرے میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوسکتی تھی. آج جب اس معاملے کو دیکھا جاتا ہے تو حقیقت کچھ اور ہی ابھر کر سامنے آتی ہے تو ایسے وقت میں ذمے داری اور بڑھ جاتی ہے جس کا خیال ہرحال میں رکھنا چاہئے

انہوں نے اس دوران لوگوں سے کہا کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دیا گیا ہے جوکہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اس لئے ابھی اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کی صدارت صحافی شیام بھنڈاری نے کی اور اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے انتظامیہ اور صحافی دونوں کی بہترین انتظامات کی تعریف کی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ سرتاج احمد کے علاوہ روشن کمار، گوپال پرساد، ساجد اقبال، سوجیت پانڈے، ارون چورسیا سمیت دیگر صحافیوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.