جسٹس ڈاکٹر انل کمار اُپادھیائے نے ایس ایم علی امام کے ذریعے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو اس سلسلے میں 24 ستمبر تک عدلت میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
معاملہ انیس الغرباء بیڑی دربھنگہ کے کانسٹیٹیوشن کے اپروول کا تھا۔ ہائی کورٹ نے تین جولائی 2019 کو بہار مدرسہ بورڈ کی میٹنگ بلاکر بہتر فیصلہ لینے کی ہدایت دی تھی لیکن چیئرمین نے بغیر بورڈ کی میٹنگ طلب کیے خود ہدایت جاری کردی ۔ یہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی تھی اس معاملے پر اگلی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔
اس معاملے پرمدرسہ بورڈ کے چیئرمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
اطلاعات کے مطابق چیئرمین آج مدرسہ بورڈ میں نہیں ہیں۔ بورڈ کے ملازم نے بتایا کہ وہ پٹنہ سے باہر ہیں۔ چیئرمین پر بورڈ کی میٹنگ کے بغیر فیصلے کرنے کا الزام ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے کا تصفیہ کیسے ہوتاہے۔