بہار کے اکثر اضلاع میں گرمی اپنے شباب پر ہے، ہر دن گرمی کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ابھی تک درجنوں افراد شدید گرمی اور لو سے کی وجہ سے موت کے شکار ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع دربھنگہ کی انتظامیہ نے گرمی اور لو سے بچنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز، کوچنگ انسٹیٹیوٹز، آنگن باری سینٹرز صبح 6 بجے سے 6، 30 تک کھلے رہیں گے۔
اس دفعہ میں یومیہ مزدوری کرنے والوں خاص طور پر تعمیراتی کام کرنے والے افراد بھی شامل ہیں، یہ مزدور اب صبح 10 بجے تک ہی کام کر سکیں گے۔
دربھنگہ کے ڈی ایم نے اس نوٹیفکیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک شدید گرمی ہے، اور موسم جیسے ہی معتدل ہوگا یہ نوٹیفیکیشن رد کر دیا جاے گا۔