بہار میں ضلع اورنگ آباد کے مختلف بلاکوں میں لو لگنے سے آج 30 لوگوں کی موت ہوگئی۔
سول سرجن ڈاکٹر سریندر سنگھ نے یہاں بتایا کہ شدید گرمی کے دوران آج بھی ضلع میں لو کا قہر رہی رہا جس کے سبب مختلف بلاکوں میں تقریباً 30 لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اورنگ آباد صدر اسپتال میں لو لگنے سے اب تک 30 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ان میں کئی لوگ ایسے بھی تھے جن کی موت اسپتال پہنچے سے پہلے ہی ہوگئی جبکہ کئی کی موت صدر اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ لو کا شکار بننے والے کئی افراد اب بھی صدر اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ جن میں سے دس لوگوں کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لو سے متاثرہ لوگ آج دوپہر تین بجے سے اسپتال پہنچنا شروع ہوئے، جن میں زیادہ تر بے ہوشی کی حالت میں یہاں لائے گئے۔