ETV Bharat / state

راشٹریہ لوک عدالت میں زیر التوا معاملوں کی سماعت

author img

By

Published : Sep 14, 2019, 9:07 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:16 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے راشٹریہ لوک عدالت کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس عدالت کے ذریعہ مختلف معاملات میں قانون کی بالادستی اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ارریہ میں عوامی مسائل کی یکسوئی اور حل کے لیے راشٹریہ لوک عدالت کا افتتاح

ارریہ میں سول کورٹ کی جانب سے ہر تین ماہ میں منعقد ہونے والا راشٹریہ لوک عدالت کا افتتاح ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کے ذریعہ انجام پایا۔

راشٹریہ لوک عدالت کا افتتاح ایڈیشنل سیشن جج (اول) سنجے کمار و ایڈیشنل جج (چہارم) ابھیشک کمار نے شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر کورٹ احاطہ میں کل نو کاؤنٹرز لگائے گئے جہاں بڑی تعداد میں لوگ کورٹ میں زیر التوا اپنے اپنے معاملات کو حل کرانے پہنچے۔

ایڈیشنل جج سنجے کمار نے کہا کہ ' ہر تین ماہ میں منعقد ہونے والے اس لوک عدالت کا فائدہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اٹھانا چاہیے تاکہ بروقت ان کے مسائل کا تصفیہ کیا جاسکے'۔

ویڈیو: راشٹریہ لوک عدالت کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ' ہماری کوشش ہے کہ لوک عدالت میں فریقین کے درمیان بغیر کسی تاخیر اور کسی تاریخ کے دونوں کے درمیان معاملے کو سلجھا لیا جائے، یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں عوام اس میں پہنچتی ہے اور معاملے کا حل چاہتی ہے۔'

ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے اس طرح کے کیمپ لگائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں لوگ مہینوں عدالت کا چکر لگاتے ہیں وہیں اس کیمپ کے ذریعہ سے اپنے معاملات کو فوری حل کرا سکتے ہیں۔

بیجناتھ یادو کے مطابق ' ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی چیزوں کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے تاکہ مزید لوگ اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکیں۔'

مزید پڑھیں : این آر سی کے تعلق سے عوام میں بیداری لانا وقت کی اہم ضرورت

اس لوک عدالت میں جن معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جائے گی ان میں جرائم سے متعلق کیسز، رقم وصولی معاملہ، بینک سے لیا گیا قرض ، بجلی کنیکشن معاملہ، شادی بیاہ کا تنازع، زمینی معاملہ اور پینشن معاملہ شامل ہے۔

اس طرح کے لوک عدالت کے منعقد ہونے پر عوام میں خوشی دیکھی گئی، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کورٹ انتظامیہ کی یہ ایک اچھی کوشش ہے۔ اس طرح کے کیمپ لگانے سے عوام کو راحت ملے گی، اور قانون پر عمل آواری سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے ٹوٹیں گے۔

Intro:راشٹریہ لوک عدالت میں زیر التوا کئی معاملوں کا نپٹارا

ارریہ : ارریہ سول کورٹ کی جانب سے ہر تین ماہ میں منعقد ہونے والا راشٹریہ لوک عدالت کا افتتاح آج ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو ، اڈیشنل جج اول سنجے کمار و اڈیشنل جج چہارم ابھیشک کمار نے شمع روشن کر کے کیا. اس موقع پر کورٹ احاطہ میں کل نو کاؤنٹر لگائے گئے جہاں بڑی تعداد میں لوگ کورٹ میں زیر التوا اپنے اپنے معاملات کو حل کرانے پہنچے.

Body:اڈیشنل جج سنجے کمار نے کہا کہ ہر تین ماہ پر لگنے والے اس لوک عدالت کا فائدہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اٹھانا چاہیے تاکہ بروقت معاملے کا حل ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوک عدالت میں فریقین کے درمیان بغیر کسی تاخیر اور کسی تاریخ کے دونوں کے درمیان معاملے کو سلجھا دیا جائے. یہی وجہ ہے بڑی تعداد میں عوام اس میں پہنچتی ہے اور معاملے کا نپٹارا کراتی ہے، ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے اس طرح کے کیمپ لگائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں لوگ مہینوں مہینوں عدالت کا چکر لگاتے ہیں وہیں اس کیمپ کے ذریعہ سے اپنے معاملات کو فوری حل کرا سکتے ہیں، ضرورت ہے ایسی چیزوں کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے تاکہ اور بھی لوگ اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکیں.

Conclusion:اس لوک عدالت میں جن معاملات کا نپٹارا کیا گیا ان میں ملزم معاملہ، دھن وصولی معاملہ، بینک سے کیا گیا لون معاملہ، بجلی کنیکشن معاملہ، رشتہ ازدواجی معاملہ، زمینی معاملہ ، پینشن معاملہ شامل ہے. اس طرح کے لوک عدالت کے منعقد ہونے پر عوام میں خوشی دیکھی گئی، لوگوں نے کہا کورٹ انتظامیہ کی یہ ایک اچھی کوشش ہے کہ اس طرح کے کیمپ لگایا گیا جس سے ہم پریشانی سے نجات پائے.

خطابی ویڈیو..... کے ڈی سنگھ ، ٹاؤن ڈی ایس پی ارریہ (پہچان، پولس ڈریس پہنے ہوئے)
خطابی ویڈیو..... بیجناتھ یادو ، ضلع کلکٹر ،ارریہ ( پہچان، چشمہ اور بلو شرٹ پہنے ہوئے)
بائٹ..... سنجئے کمار ، اڈیشنل جج اول، سول کورٹ، ارریہ (پہچان، کالا کورٹ اور چشمہ پہنے ہوئے)
بائٹ..... سبھی متاثرین
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.