ETV Bharat / state

'کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

ریاست بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے ریاست کے لوگوں سے کورونا وائرس سے خوف زدہ نہیں ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اس معاملے میں حکومت نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے محتاط اور اہل بھی ہے۔'

'کورونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:07 PM IST

پانڈے نے کہا کہ 'صحت محکمہ کی تمام مشتبہ افراد پر سخت نظر ہے۔ محکمہ آزادانہ طریقے سے اس کی نگرانی کر رہا ہے اور مرکزی حکومت کے رابطے میں ہے۔'

وزیر صحت نے کہا کہ 'پٹنہ ہوائی اڈہ پر ڈاکٹروں کی ٹیم باہر سے آنے والے مسافروں کی جانچ میں مصروف ہے اور 17187 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔'

انہوں نے مزید کہاکہ ہند نیپال سرحدی علاقوں میں مشتبہ لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

پانڈے نے کہاکہ 'بہار میں اب تک 49 مشتبہ افراد کے سیمپل کو جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا جس میں ایک سیمپل کو رد کر دیا گیا ہے تین کی رپورٹ آنے والی ہے۔ بقیہ 45 افراد کے سیمپل کی رپورٹ نگیٹیو پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 'کورونا وائر س کے ممکنہ خطرات کو لیکر ریاست میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت نے سبھی اضلاع کو ایسے معاملوں میں چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اندیشہ پائے جانے پر ویسے مریضوں کا بلا تاخیر ابتدائی جانچ کر کے علاج کیا جاسکے۔

دوسری جانب ریاستی حکومت کے ذریعہ پٹنہ کے راجندر میڈیکل آ ف ریسرچ انسٹی چیوٹ (آر ایم آر آئی) میں مشکو ک مریضوں کی جانچ کا نظم کیاجارہا ہے۔

وزیر صحت نے کہاکہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے بہار میں ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ کے ساتھ سبھی ہسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال (پی ایم سی ایچ) کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا اور سات بیڈ کا آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔ سبھی صدر ہسپتالوں میں پانچ بیڈ کا آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔ وارڈ کو پوری طرح سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ وارڈ کے نزدیک کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

پانڈے نے کہاکہ پی ایم سی ایچ کا مائیکرو وائرولوجی محکمہ پوری طرح جانچ میں مصروف ہے۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے بھی بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کر کے کہاکہ 'مرکزی حکومت کورونا سے لڑنے کو تیار ہے۔ کسی بھی قیمت پر کورونا کے انفیکشن کو ملک میں نہیں پھیلنے دیاجا ئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.