الحاج جناب حسن احمد قادری جنرل سیکرٹری جمعیت علماء بہار کی رحلت جمعیت علماء کے لیے اور ملت اسلامیہ کے لیے عظیم سانحہ ہے۔
انہوں نے پورے اخلاص اور جان سوزی کے ساتھ نصف صدی سے زیادہ جمیعت کی خدمت کی۔
مرحوم علماء کرام اور اکابر کے اعتماد یافتہ تھے۔ حضرت مولانا سید اسعد مدنی اور حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے بطور خاص معتمد تھے۔
سید شاہ عون احمد قادری سے قرابت رکھتے تھے۔ انھوں نے نے ہی مرحوم کو جمعیت علماء سے جوڑا تھا۔
ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مستعد اور سینہ سپر رہا کرتے تھے۔
حسن احمد قادری کی رحلت سے حسن عمل اور جہد مسلسل کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ اللہ غریق رحمت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
جمیعت کے رکن مولانا محمد مبین اختر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے حسن احمد قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ،مسٹر کمار نے کہا کہ وہ حسن احمد قادری صاحب کے انتقال کی خبر سے کافی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن احمد صاحب جمیعت علماء بہار جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری اور مشہور سماجی کارکن تھے۔ ان کی موت سے سماجی شعبے میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ وہ جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے کنبے اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔