بہار کے ضلع منگیر میں لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے لئے پولیس کے جانب سے سخت مہم چلائی جا رہی ہے.اس مہم کے تحت آج صبح آٹھ بجے ہی ضلع کے تمام تھانہ انچارج پولیس اہلکاروں کے ساتھ ضلع پولیس سپریٹنڈنٹ کی قیادت میں سڑکوں پر اتر گئے،جہاں انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کو ضبظ کیا ۔
اس مہم کے دوران تقریبا 300 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرکے ان کے ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی. جبکہ 57 ضبظ موٹر سائیکلوں سے 52 ہزار کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا.
پولیس سپرنٹنڈنٹ لی پی سنگھ نے بتایا کہ مختلف تھانہ میں تین سو سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے. کئی بائک سواروں کو تھانہ سے ضمانت دی گئی ہے. وہیں سب سے زیادہ 45 دو پہیا گاڑیوں کو ضبط کیا گیا.ایس پی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر اسی ظرح سے کارروائی جاری رہے گی.