ETV Bharat / state

Hujjaj Karam 'روضہ رسول پر حاضری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی'

گیا میں واقع ائیر پورٹ پر پہنچے حاجیوں نے اپنے تاثرات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوانی سے ہی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔ امن و سلامتی، خوشحالی، خیر سگالی اور مسلمانوں کے جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت کی دعا کی ہے۔

روضہ رسول پر حاضری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 6:51 PM IST

روضہ رسول پر حاضری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی

گیا: ریاست کے بہار کے حاجیوں کی وطن واپسی گزشتہ پندرہ دنوں کے درمیان مکمل ہوچکی ہے ۔ آج اسپائس جیٹ کے بالترتیب دو طیاروں سے 160 اور 150 حجاج کرام واپس آئے۔ ایئرپورٹ پر پہلے سےحجاج کرام کے عزیز و اقارب دوست واحباب اور دیگر افراد موجود تھے۔

حاجیوں کے پہنچتے ہی ایئرپورٹ کا منظر خوشگوار اور خوشنما ہوگیا ۔اس دوران حجاج کرام نے ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے سفر کی یادوں پر کہاکہ اللہ کے گھر کا طواف کرنے اور مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے کی خواہش برسوں سے تھی جو اس برس پوری ہوگئی ہے ۔ محمد سمیع اللہ نے کہاکہ وہاں مکہ اور مدینہ منورہ میں رحمتوں کا نزول ہے ۔ ایام حج کے دوران غیبی مدد ہوتی ہے تبھی تو چالیس پچاس لاکھ حجاج کا مجمع میں چیونٹی تک کو نقصان نہیں۔

سمیع اللہ نمناک آنکھوں سے کہتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ سے واپسی پر دلی تکلیف ہوئی، کچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا ، اس شہر کو چھوڑنے کا دل نہیں تھا لیکن کیا کریں حکومتی امور ہے اور واپس ہونے کا دن متعین ہے اس لیے واپس ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن پھر بھی خوشی ہے کہ اللہ نے موقع عنایت فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں:Hujjaj Karam Return بہار کے حاجیوں کے وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

ایک خاتون حجن نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہاں عبادت میں ہی وقت گزارا۔ پوری دنیا اور مسلمانوں کے لیے دعا کیا، ایسا نہیں ہے کہ اپنوں کی یاد نہیں آتی ہے کیوں یادوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہردعا میں میں سب کو یاد کیا، انتظامات اچھے تھے اوربڑے اچھے ڈھنگ سے سبھی ارکان ادا ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.