ETV Bharat / state

Haj Volunteers of Gaya 'رضاکاروں کی خدمات نا قابل فراموش ہے'

گیا ایئرپورٹ کے طیران گاہ سے بہار کے حاجیوں کے قافلے کا آپریشن کم و بیش ایک ماہ تک ہوتا ہے۔ شہر اور ضلع گیا کے باحوصلہ ، مخلص اور بے لوث رضاکار شب و روز حجاج کرام کی خدمات سے بہرہ ور ہوکر اپنے لیے سامان آخرت جمع کرتے رہتے ہیں ۔اس برس 2023 کی بھی خدمات اور یہاں ایئرپورٹ کے روحانی مناظر روح پروور اور دلکش تھے۔

رضکاروں کی خدمات نا قابل فراموش ہے
رضکاروں کی خدمات نا قابل فراموش ہے
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 3:11 PM IST

Updated : Aug 3, 2023, 5:22 PM IST

رضکاروں کی خدمات نا قابل فراموش ہے

گیا: حج ایک جانی و مالی عبادت ہے ۔ جسے رب تبارک و تعالی نے اپنے صاحب ایمان بندوں پر کچھ شرطوں کے ساتھ فرض کیا ہے۔ سفر حج پر جانا اور مقامات مقدسہ اور مشاعرے عظیمہ کی زیارت اور مخصوص اوقات کے مخصوص طریقوں سے رب کائنات کی بندگی اور تسلیم و رضا کا اظہار کرنا انتہائی سعادت مندی اور فیروز بختی کی علامت ہے ۔ خالق کائنات جسے چاہتا ہے اپنی بارگاہ صمدیت میں اظہار بندگی کے لیے مخصوص فرما لیتا ہے۔

چنانچہ سفر حج و زیارت بڑی سعادتوں والا سفر ہے اور حرمین شریفین کا مسافر انتہائی مبارک و مسعود ہے ۔ مذہب اسلام میں مہمانوں کی تکریم اور خدمات کی بجاوری کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس صورت میں جب معاملہ اللہ کے مہمانوں کا ہو تو ہر مسلمان خدمت حجاج میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس معاملے میں گیا کے مسلمانوں کا جوش جنون قابل دید ہوتا ہے ۔ ہندوستان کے گوشے گوشے سے حاجیوں کے قافلے ہر سال شہر عبادت و محبت کے لیے روانہ ہوتے ہیں ۔ ان کی خدمت گزاری ، دلداری ، آرام و آسائش اور تمام تر قانونی و ملکی مراعات کا نظم حکومتی سطح سے لے کر عوامی سطح تک کیا جاتا ہے ۔

گیا ایئرپورٹ کے طیران گاہ سے بہار کے حاجیوں کے قافلے کا کم و بیش ایک ماہ تک آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ شہر و ضلع گیا کے باحوصلہ مخلص اور بے لوث عوام شب و روز حجاج کرام کی خدمت سے بہرور ہو کر اپنے لیے سامان آخرت جمع کرتے رہتے ہیں ۔ اس میں ہر طبقہ ، شعبہ اور علاقے کے لوگ ہوتے ہیں۔

انکی خدمات خلوص کے ساتھ رضاکارانہ طور پر ہوتی ہے ، یہاں تک کہ یہ رضکار پورے آپریشن کے دوران حج کمیٹی یا انتظامیہ کی چائے تک نہیں پیتے ، البتہ حج آپریشن مکمل ہونے کے بعد آخری دن حج کمیٹی کی طرف سے رضاکاروں کی ضیافت ہوا کرتی تھی ، تاہم اس برس وہ بھی نہیں ہوا ، سینیر رضاکار اور سابق کوآرڈینیٹر موتی کریمی کہتے ہیں رضاکار ہمارے جو یہاں پر اخلاص ، بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں ، وہ اللہ کی خوشنودی اور رضا کے لیے کرتے ہیں کہ اللہ اپنے مہمانوں کی خدمت سے راضی ہو ۔ حاجیوں کی دعا ملے کہ انکی آخرت اور دنیا سنورے اور کامیابی حاصل ہو ۔ کم و بیش ایک ماہ تک پہلی پرواز سے آخری پرواز تک اور واپسی کے پہلے دن سے آخری قافلے تک رضا کار حاجیوں کی خدمت میں دن رات مصروف ہوتے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ رضاکار ہر عمر کے ہوتے ہیں۔ پندرہ برس سے ستر برس تک کے عمر کے رضاکار خدمت کرتے نظر آتے ہیں ۔ان میں ریٹائرڈ افسران سے لے کر تاجر ، وکلاء ، صحافی ، انجنئیر خاص و عام خدمت میں شامل ہوتے ہیں ، تمام رضاکار کی پہلی اور آخری خواہش یہی تھی کہ وہ حاجیوں کی بھرپور خدمت کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی مقدس گھر کےطواف کا موقع عنایت کرے۔

دو سو سے زیادہ رضکاروں کی ہے تعداد

گیا ایئرپورٹ سے حج سے متعلق دیگر پروگرامات میں سرگرم اور فعال رضاکاروں کی ایک طویل قطار ہے ۔ جن میں سبھوں کی نام شماری کرنا قدر مشکل ہے ۔کیونکہ رضاکاروں کی دل شکنی کا خطرہ بھی ہے ۔ حاجیوں کی خدمت میں اس برس ضلع انتظامیہ اور ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے قریب 180 شناختی کارڈ بنوائے گئے ۔ٹرمینل کے اندر کا شناختی کارڈ قریب 70 رضکاروں کا بنوایا گیا تھا جبکہ ٹرمینل کے باہر قریب 130 رضکاروں کا کارڈ بنا تھا.

افسران اور اہلکار بھی خدمت میں پیچھے نہیں

ضلع انتظامیہ کے افسران اور کارکنان و عہدیدران بھی حاجیوں کی خدمت میں پیچھے نہیں ہوتے ہیں ۔ بلکہ انکی بھی خدمات ڈیوٹی سے زیادہ بڑھ کر رضا کے لیے ہوتے ہیں اس میں ضلع انتظامیہ ، پولیس ، ایئرپورٹ اتھارٹی، سی آئی ایس ایف ، کسٹم ، امیگریشن اور دوسرے عملہ کی بھی خدمات اور حاجیوں سے حسن سلوک سے پیش آنا قابل دید رہا ۔

حج آپریشن 2023 کے شروع ہونے سے پہلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے جب پہلی بار افسران اور دیگر سرکاری عملہ کے ساتھ میٹنگ کی ، تو انہوں نے یہی واضح طور پر کہا تھا کہ جو یہاں سے جا رہے ہیں ۔ وہ ایک مذہبی فریضے کے ادائیگی کے لیے جا رہے ہیں ۔ اس لیے سرکاری عملہ ڈیوٹی سمجھ کر نہیں بلکہ رضاکار کے طور پر کام کریں.

ڈی ایم نے بڑھایا حوصلہ

گیا ایئرپورٹ پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کی خدمت اور لگن کا جذبہ دیکھ کر حاجی بھی مسرور نظر آئے ۔ اور انہوں نے رضاکاروں اور انتظامیہ کے افسران کو دعاؤں سے نوازا ۔ واپسی کے دوران حاجیوں نے رضاکاروں کی زبردست تعریف کی۔ یہی نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی رضاکاروں کی خدمت کے جذبے کو دیکھ کر فخر محسوس کیا۔

ڈی ایم تیاگ راجن نے کہا کہ رضاکاروں اور ضلع انتظامیہ ، پولیس ، ایئرپورٹ کے اہلکار وں نے دن رات کھڑے ہو کر عازمین حج کی خدمت کی ہے۔ ان کی بے لوث خدمت کا جذبہ نمایاں تھا۔ تمام حاجیوں کی ہر چھوٹی بڑی بات کا خیال انتظامیہ کے ساتھ ملکر رضاکار کر رہے تھے۔ ڈی ایم اپنی ٹیم ' ضلع انتظامیہ ' کے افسران ،اہلکار بالخصوص نوڈل آفیسر جتندر کمار کی بھی تعریف کی ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ سبھی کو اعزاز اور توصیفی سند سے نوازے گا.

رضکاروں سے ہوتی ہے مدد

گیا ایئرپورٹ کے انچارج ڈائریکٹر اویناش شرن نے ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حاجیوں کی خدمت اور بہتر ڈھنگ سے آپریشن کو مکمل کرانے میں ایئرپورٹ عملہ کو رضکاروں سے مدد ملتی ہے ۔رضکاروں کی خدمات قابل تعریف ہے ۔خاص یہ ہے کہ رضکاروں کی طرف سے یہاں ایئرپورٹ پر سبھی اصول و ضوابط پر عمل کیا جاتا ہے اور ان کی کوئی شکایت کسی برس موصول نہیں ہوتی ہے ۔ سبھی منظم طریقے سے اپنے کاموں کو انجام دیتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:Hujjaj Karam 'روضہ رسول پر حاضری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی'

Last Updated : Aug 3, 2023, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.